From Wikipedia, the free encyclopedia
پریہ دت رانکان (پیدائش: 28 اگست، 1966ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں جو کانگریس سے وابستہ ہیں۔ وہ 14ویں اور 15ویں لوک سبھا میں ممبئی شمال مرکزی سے منتخب ہوئیں تھیں۔ تاہم 2014ء کے عام انتخابات میں انھیں بی جے پی کی پونم مہاجن نے 1.86 لاکھ ووٹوں سے ہرا دیا۔[2]
پریا دت | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
رکن: 14ویں اور 15ویں لوک سبھا | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 28 اگست 1966ء (59 سال) ممبئی | ||||||
رہائش | پالی ہل، باندرہ، ممبئی | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس | ||||||
اولاد | 2[1] | ||||||
والد | سنیل دت | ||||||
والدہ | نرگس | ||||||
بہن/بھائی | |||||||
رشتے دار | دت خاندان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | صوفیہ کالج، ممبئی ممبئی یونیورسٹی | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
درستی - ترمیم |
پریہ دت مرحوم بالی وڈ اداکار اور سیاست دان سنیل دت اور نرگس کی بیٹی ہے۔ وہ نسلًا پنجابی ہے۔[3][4] ان کے والدین انڈین نیشنل کانگریس کی نمائندگی کے لیے چنے گئے تھے۔ ان کے والد ایک سرکاری وزیر تھے۔ ان کا بھائی فلمی اداکار سنجے دت ہے جبکہ ان کی ایک بہن نمرتا دت ہے۔[5] اپنی بہن کی مشارکت میں انھوں نے ایک یادگار 2007ء میں انگریزی زبان میں تحریر کیا جس کا عنوان Mr and Mrs Dutt: Memories of our Parents تھا۔[6]
پریہ کی شادی اووین رانکان سے ہوئی جو کاتھولک ہیں۔[7][8]
وہ عمرانیات میں سوفیا کالج، ممبئی یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کر چکی ہے۔ وہ سنٹر فار میدیا آرٹس، نیویارک شہر سے ٹیلی ویژن پروڈکشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما رکھتی ہیں۔[9]
2004ء میں اپنے والد سنیل دت کے انتقال کی وجہ سے پریہ ان کے انتخابی حلقے میں کھڑی ہوئی۔ وہ لوک سبھا نشست کے لیے قریب ترین شیو سینا امیدوار سے 172,043 ووٹوں سے فتح درج کی۔[10] چناؤ جیتنے کے بعد پریہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی معتمد بنا دی گئی۔
بمبئی فسادات کے دوران اور اس کے بعد پریہ نے ممبئی کے مسلمان پناہ گزینوں کے ساتھ کام کیا۔ انھوں نے ان اقدامات کی وجہ سے دھمکی آمیز فون کالوں کی وصولی اور عوامی ہراسانی کی اطلاع دی۔[11]
پریہ نے اووین رانکان سے 27 نومبر 2003ء کو شادی کی۔[9] رانکان اورنجوس اینٹرٹینمنٹ کے ساجھے دار ہیں جو ایک موسیقی کو فروغ دینے والی کمپنی ہے۔ وہ فاؤنٹین ہیڈ پروموشنز اینڈ ایوینٹ پرائیویٹ لیمیٹیڈ سے بھی جڑے ہیں جو ایک بازارکاری کی کمپنی ہے۔[12] رانکان باندرہ سے تعلق رکھنے والے ایک کاتھولک ہیں۔[13]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.