یوگی اور گرو۔ From Wikipedia, the free encyclopedia
پرم ہنس یوگانند ((بنگالی: পরমহংস যোগানন্দ)) (5 جنوری 1893–7 مارچ 1952)، پیدائشی نام مُکند لال گھوش ((بنگالی: মুকুন্দলাল ঘোষ))، ایک بھارتی یوگی اور گرو تھے جنھوں نے اپنی تنظیم ”Yogoda Satsanga Society of India“ اور ”Self-Realization Fellowship“ کے ذریعے مراقبہ اور کریہ یوگا کی تعلیمات اہلِ بھارت اور اہلِ مغرب میں متعارف کیں۔ ان کی کتاب ”Autobiography of a Yogi“ اب تک کا روحانی شاہکار ہے اور اسے اکیسویں صدی کی 100 بہترین روحانی کتابوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔[2][3]
یوگانند کی پیدائش گورکھپور، اتر پردیش، ہندوستان کے پارسا خاندان میں ہوئی۔[4] ان کے چھوٹے بھائی سنند لال گھوش کے مطابق روحانیت کا تجربہ اور شعور یوگانند بچپن ہی سے ایک عام آدمی سے زیادہ رکھتے تھے۔[4] اپنی جوانی میں انھوں نے کئی ہندو بزرگ اور سَنْتوں کی تلاش اس امید سے کی کہ ان میں سے کوئی ایک استاد مل ان کو جائے جو روحانیت کی تلاش میں ان کی بہتر رہنمائی کرے۔[5]
1910ء میں یوگانند کو سترہ سال کی عمر میں ان کا گرو مل گیا۔ اسی سال انھوں نے سوامییوکٹیشور گری سے ملاقات کی۔ انھوں نے یوکٹیشور کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو ایک نئے رشتہ کے طور پر بیان کیا ہے جو ایک لمبے عرصے تک برقرار رہا:
”
We entered a oneness of silence; words seemed the rankest superfluities. Eloquence flowed in soundless chant from heart of master to disciple. With an antenna of irrefragable insight I sensed that my guru knew God, and would lead me to Him. The obscuration of this life disappeared in a fragile dawn of prenatal memories. Dramatic time! Past, present, and future are its cycling scenes. This was not the first sun to find me at these holy feet![5]
“
یوکٹیشور نے بعد میں یوگانند کو بتایا کہ انھیں مہا اوتار بابا جی نے خصوصی مقصد کے لیے ان (یوگانند) کی طرف بھیجا۔[5]
اسکاٹش چرچ کالج، کلکتہ سے آرٹس میں اپنے انٹرمیڈیٹ امتحانات پاس کرنے کے بعد جون 1915ء میں انھوں نے اے۔ بی۔ کی ڈگری (موجودہ دور میں جسے بی۔ اے۔ کہا جاتا ہے) شری رام پور کالج سے حاصل کی۔ شری رام پور میں وہ یوکٹیشور کے آشرم میں بھی وقت گزارتے تھے۔ 1915ء میں انھوں نے راہبانہ سوامی سلسلے میں داخل ہونے کے لیے رسمی عہد لیا اور وہ سوامی یوگانند گِری بن گئے۔[5]
1917ء میں یوگانند نے ڈھیکا، مغربی بنگال میں لڑکوں کا ایک اسکول بنایا، جس میں عام تعلیم کے ساتھ ساتھ یوگا کی تربیت اور روحانی نظریات کی تعلیم دی جاتی تھی۔ ایک سال بعد اسکول رانچی میں منتقل کر دیا گیا۔[5] آگے چل کر یہ اسکول ایک تنظیم ”Yogoda Satsanga Society of India“ کی شکل اختیار کر گیا۔
اپنی وفات سے چند دن قبل انھوں نے اپنی موت کی پیشین گوئی کی تھی اور وہ وفات سے چند دن قبل اس بات کا اشارہ ہر وقت دیتے رہتے تھے کہ وہ جلد اس دنیا سے جانے والے ہیں۔[6]
How Not To Be A Diplomat: Adventures in the Indian Foreign Service Post-Independence – P.L. Bhandari (2013). Eyewitness account from Ambassador Sen's aid.
Boston Meditation Group Historical Committee (1989)۔ In The Footsteps of Paramahansa Yogananda: A guidebook to the places in and around Boston associated with Yoganandaji۔ Boston, MA
Mata Daya (Spring 2002)۔ Self-Realization Magazine: My Spirit Shall Live On – The Final Days of Paramahansa Yogananda۔ Los Angeles, CA: Self-Realization Fellowship۔ ISBN978-0-87612-566-3
Forest Lawn Memorial Park، Harry T. Rowe، Mortuary Director (16 May 1952)۔ Paramahansa Yogananda's Complete Mortuary Report۔ Los Angeles, CA
Walter Isaacson (2001)۔ Steve Jobs: A Biography۔ Simon & Schuster آئی ایس بی این978-1-4516-4853-9line feed character في |publisher= على وضع 164 (معاونت)
Michael Kress (26 March 2001)۔ "Meditation is the Message"۔ Publishers Weekly۔ New York۔ Cahners Business Information, a division of Reed Elsevier, Inc.
Watanabe, Teresa (12 November 2004)۔ "A Hindu's Perspective on Christ and Christianity"۔ Los Angeles Times
Philip Zaleski (1984)۔ The 100 Best Spiritual Books of the Century۔ San Francisco: Harper Collins۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018الوسيط |url-status= تم تجاهله (معاونت)
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.