From Wikipedia, the free encyclopedia
پرتھ سکارچرز ایک آسٹریلوی ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 فرنچائز کرکٹ ٹیم ہے جو بگ بیش لیگ میں مغربی آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی نمائندگی کرتی ہے۔ [1] مکی آرتھر کو اصل میں کوچ مقرر کیا گیا تھا لیکن 2011-12 کے سیزن کے آغاز سے قبل جب وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہوئے تو انھوں نے استعفا دے دیا۔ ان کی جگہ ان کے سابق معاون، لاچلان سٹیونز نے لے لی۔ جسٹن لینگر نے نومبر 2012ء میں سٹیونز کی جگہ لی۔ مئی 2018 ءمیں آسٹریلوی کوچ کے طور پر لینگر کی تقرری کے بعد [2] ایڈم ووجز کو 2018–19 سیزن کے لیے نئے کوچ کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [3] بی بی ایل میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک اسکارچرز کے چند بہترین کھلاڑی شان مارش، مائیکل کلنگر، کیمرون بینکرافٹ، مچ مارش، ایڈم ووگس، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، پاکستانی کرکٹرز یاسر عرفات، عثمان قادر، انگلش کھلاڑی لاری ایونز، سٹوریل اور دیگر شامل ہیں۔ اسپنر بریڈ ہاگ اور تیز گیند باز جیسن بہرنڈورف، جھائی رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی۔ [4]
افراد کار | |||
---|---|---|---|
کپتان | ایشٹن ٹرنر | ||
کوچ | ایڈم ووجز | ||
معلومات ٹیم | |||
رنگ | نارنجی (رنگ) | ||
تاسیس | 2011 | ||
مغربی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ (2011–2018) پرتھ اسٹیڈیم (2018-) | |||
گنجائش | 60,000 | ||
تاریخ | |||
بگ بیش لیگ جیتے | 4 (BBL|03، BBL|04، BBL|06، BBL|11) | ||
باضابطہ ویب سائٹ: | www | ||
|
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.