From Wikipedia, the free encyclopedia
پاکستان کا صدارتی معیار (انگریزی: Presidential Standard of Pakistan) صدور پاکستان کا سرکاری پرچم کا نام ہے۔
صدارتی پرچم کا بیک گراؤنڈ پاکستان کے قومی پرچم پر ہی مشتمل ہوتا ہے جس میں ہلال اور ستارے کی جگہ سنہری صدارتی تاج بنا ہوتا ہے۔ اس پرچم کا سائز قومی پرچم سے چھوٹا ہوتا ہے۔
صدارتی پرچم صرف صدر پاکستان کی موجودگی میں ہی آویزاں کیا جاتا ہے۔ صدر پاکستان کی سرکاری رہائش گاہ اور سرکاری دفتر پر بھی یہی پرچم آویزاں ہوتا ہے۔یہ پرچم قومی پرچم کے ساتھ ہی آویزاں کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ صدر پاکستان کی سرکاری گاڑی پر بھی یہ پرچم آویزاں کیا جاتا ہے۔ صدارتی پرچم کسی عمارت پر نہیں لہرایا جاتا۔
صدارتی معیار سب سے پہلے 1956 میں اختیار کیا گیا تھا اور 1974 اور 1998 میں دو بار اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.