Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
ٹیکسی کرائے پر لی جانے والی گاڑی کی ایک قسم ہے جو مسافروں کو فیس کے عوض نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہر ٹیکسی میں سرکاری حکم سے ایک میٹر لگا ہوتا ہے جو وقت اور فاصلہ گزرنے کے ساتھ کرایہ دکھاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں قانون کی پابندی نہ ہونے سے میٹر نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے بغیر میٹر کی ٹیکسی ہی آج کل سڑکوں پر نظر آتی ہے۔ سفر کرنے والوں کی آسانی کے لیے حکومت خود ٹیکسی کا کرایہ مقرر کرتی ہے۔ لیکن پاکستان میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اپنی ہی من مانی چلتی ہے۔
فاصلہ اور کرایہ بتانے والا یہ میٹر فرانس کے ایک شخص اے گرونر نے 1895ء میں ایجاد کیا اور اس کا نام ’’ٹیکسی میترے‘‘(کرایہ بتانے والا آلہ) رکھا۔ بعد ازاں لوگ اس کار ہی کو ٹیکسی کہنے لگے جو کرائے پر چلتی ہے۔ اور جس میں یہ آلہ لگا ہوتا ہے۔
کچھ ممالک میں، ٹیکسیوں کو عام طور پر ایک مخصوص رنگ میں پینٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ سڑک پر نمایاں ہوں۔
ویکی ذخائر پر ٹیکسی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.