From Wikipedia, the free encyclopedia
نیچریت ایک فکری تحریک ہے جو سر سید احمد خان نے شروع کی تھی۔ سر سید احمد خان دراصل جدید معتزلہ کے بانی تھے، وہ تاویلات کے ذریعے اسلامی عقائد کو انسانی عقل اور مغربی فکر و فلسفہ کے تابع کر کے رکھنے کے قائل تھے۔ دین کی مادی (Materialistic) تشریح کرتے لہٰذا حجیت سنت کے قائل نہ تھے۔ اپنے اس نظریے کو وہ "نیچَرِیَت" (Naturism) کہتے تھے۔ چنانچہ لکھتے ہیں: ’’جو ہمارے خدا کا مذہب ہے وہی ہمارا مذہب ہے۔ خدا نہ ہندو ہے نہ عرفی مسلمان، نہ مقلد نہ لامذہب نہ یہودی اور نہ عیسائی، وہ تو پکا چھٹا ہوا نیچری ہے‘‘۔ [1]
عصرِ حاضر میں ڈاکٹر جاوید احمد غامدی مذہب کی اتّباعِ عقل و جِدّت (Rationalification and modernization of religion) کے علمبردار ہیں۔ وہ سر سید احمد خان اور غلام احمد پرویز کو اپنا مؤثر بتاتے ہیں اور (جدید زمانے کے ساتھ مطابقت رکھنے والے) اسلام کے حامی ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.