نامیاتی تیزاب
From Wikipedia, the free encyclopedia
ایک نامیاتی تیزاب تیزابیت کی خصوصیات کے ساتھ ایک نامیاتی مرکب ہے۔ سب سے عام نامیاتی تیزاب کاربو آکسیلک ایسڈ ہیں، جن کی تیزابیت ان کے کاربوکسیل گروپ +COOH- سے وابستہ ہے۔ سلفونک ایسڈزجو SO2OH- گروپ پر مشتمل ہوتے ہیں، نسبتاً مضبوط تیزاب ہیں۔ الکحلز جو OH- پر مشتمل ہوتے ہیں، تیزاب کے طور پر کام کر سکتے ہیں لیکن وہ عام طور پر بہت کمزور تیزاب ہوتے ہیں۔ تیزاب کے جوڑی دار اساس کا اضافی استحکام اس کی تیزابیت کا تعین کرتا ہے۔ دوسرے گروہ بھی تیزابیت کا باعث بن سکتے ہیں، مگر عام طور پر کمزور ہوتے ہیں: جیسے تھیول گروپ (SH-) ، enol گروپ اور فینول گروپ۔ حیاتیاتی نظاموں میں، ان گروپوں پر مشتمل نامیاتی مرکبات کو عام طور پر نامیاتی تیزاب کہا جاتا ہے۔
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (April 2009) |
ان کی چند عام مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- لیکٹک ایسڈ
- ایسیٹک ایسڈ
- فارمک ایسڈ
- سائٹرک ایسڈ
- آکسالک ایسڈ
- یورک ایسڈ
- میلک ایسڈ
- ٹارٹرک ایسڈ (لیموں کا ست)
- بوٹیرک ایسڈ
- فولک ایسڈ
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.