مہلب بن ابی صفرہ

اموی جرنیل و گورنر خراسان From Wikipedia, the free encyclopedia

مہلب بن ابی صفرہ

اموی دور کے ایک مشہور سپہ سالار مہلب بن ابی صفرہ تھے۔ جنھوں نے خوارج کے خلاف جنگوں میں ناموری حاصل کی وہ دراصل عبداللہ بن زبیر کے حامیوں میں سے تھے جنھوں نے خوارج کے استیصال کی ذمہ داری سونپی۔ جب اہل بصرہ نے ان کے پاس نافع خارج کی زیادتیوں کی شکایت کی تو مہلب نے متعدد خونریز لڑائیوں کے بعد نافع کو قتل کر دیا اور خوارج کو بصرہ سے پرے دھکیل دیا۔

اجمالی معلومات مہلب بن ابی صفرہ, (عربی میں: المهلب بن أبي صفرة الأزدي) ...
مہلب بن ابی صفرہ
(عربی میں: المهلب بن أبي صفرة الأزدي)  ویکی ڈیٹا پر  (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Thumb

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 632ء   ویکی ڈیٹا پر  (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دبا   ویکی ڈیٹا پر  (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات جنوری702ء (6970 سال)  ویکی ڈیٹا پر  (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مرو   ویکی ڈیٹا پر  (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد یزید بن مہلب   ویکی ڈیٹا پر  (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ والی ،  عسکری قائد   ویکی ڈیٹا پر  (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ جنگجو
جرنیل   ویکی ڈیٹا پر  (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بند کریں

خوارج نے اس کے بعد فارس میں سر اٹھایا۔ ان کے مقابلے کے لیے عمر بن عبداللہ اور مصعب بن زبیر نے بیک وقت کارروائی کی۔ خارجی دو طرف سے گھراؤ کی وجہ سے مدائن چلے گئے۔ مالک الاشتر نخعی اہل کوفہ کو لے کر ان کے مقابلے کے لیے مدائن پہنچے تو وہ رے کی طرف نکل گئے۔ اس پورے عرصے میں خارجیوں نے عوام پر بے پناہ ظلم کیا اور حاملہ عورتوں کے پیٹ سے بچے نکال کر ان کو بھی قتل کر ڈالا۔ مصعب بن زبیر اور مہلب بن ابی صفرہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ان کی قوت کو ختم کر دیں اور مہلب نے مسلسل آٹھ ماہ تک ان پر ہر طرف سے حملے کرکے ان کی قوت کو توڑا

اسی دوران میں عبدالملک بن مروان نے عبد اللہ بن زبیر کی خلافت کا خاتمہ کر دیا۔ لیکن خوارج کے استیصال کے لیےاموی حکومت نے مہلب ہی کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور خالد بن عبد اللہ والئی کوفہ کے بھائی عبید اللہ کو ہٹا کر مہلب کو دوبارہ سالار بنایاگیا۔ خلیفہ نے والئی کوفہ کو یہ واضح ہدایت بھیجی کی خوارج کے خلاف کوئی کارروائی مہلب کی رائے کے خلاف نہ کی جائے۔ مہلب کی موثر کارروائی کے نتیجہ کے طور پر خوارج منتشر ہو گئے۔ رامہرمز کے خوارج کا استیصال بھی مہلب ہی نے کیا ابھی وہ اس مہم میں مشغول ہی تھے کہ بشیر بن مروان کی موت کی خبر سن کر کوفی و بصری اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ حجاج بن یوسف گورنر کوفہ و بصرہ مقرر ہوا تو اس نے ان لوگوں کو سختی سے ڈانٹا جو مہلب کا ساتھ چھوڑ کر آ گئے تھے چنانچہ دونوں جگہ کے فوجی واپس مہلب کے پاس جا پہنچے مہلب نے ان کی مدد سے رامہرمز کے خوارج کو منتشر کر دیا

مہلب بن ابی صفرہ نے اپنی پوری زندگی خوارج کے خلاف جنگوں میں بسر کی اور اس معاملہ میں ان کی خدمات کو بے مثال تسلیم کیا جاتا ہے ۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.