بھارتی ناول نگار From Wikipedia, the free encyclopedia
مہادیوی ورما (ہندی: महादेवी वर्मा؛ 26 مارچ 1907ء – 11 ستمبر 1987ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والی ہندی شاعر، مجاہد آزادی اور ماہر تعلیم تھیں۔ ان کو ”جدید مِیرا“ تصور کیا جاتا ہے۔[6] وہ 1914ء–1938ء کی جدید ہندی شاعری کی رومانوی تحریک، ”چھایہ واد“ کی مرکزی شعرا میں سے ایک اور ہندی کوی سمیلن میں ممتاز شاعرہ تھیں۔
مہادیوی ورما | |
---|---|
(ہندی میں: महादेवी वर्मा) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 مارچ 1907ء فرخ آباد ضلع |
وفات | 11 ستمبر 1987ء (80 سال)[1][2] الہ آباد |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | الہ آباد یونیورسٹی |
پیشہ | شاعر ، مصنفہ ، نثر نگار [3] |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [4] |
شعبۂ عمل | شاعری ، مضمون [3] |
اعزازات | |
دستخط | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
وہ الٰہ آباد کے نسوانی کالج، پریاگ مہیلا ودیاپیٹھ کی پرنسپل تھیں اور پھر وائس چانسل ہوئیں۔[7]
26 مارچ 1907ء کو فرخ آباد میں مہا دیوی ورما کا جنم ہوا۔[8] الٰہ آباد کے کروستھ ویٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی۔[9] اس درس گاہ میں ان کی ملاقات سینئر سبھدرا کماری چوہان سے ہوئی، جو بعد ازاں مہا دیوی کی طرح خود بھی ہندی زبان کی ممتاز لکھاری اور شاعرہ بنیں۔[9]
مہا دیوی کا اصلاً داخلہ کانوینٹ اسکول میں ہوا تھا لیکن مزاحمت کرنے پر انھیں الہ آباد کروستھ ویٹ گرلز کالج میں ایڈمشن ملا۔ مہا دیوی کے مطابق انھوں نے کروستھ ویٹ کے ہاسٹل میں اتحاد کی طاقت کو سمجھا جہاں مختلف مذاہب کی طالبات رہتی تھیں۔ مہا دیوی نے خفیہ طور پر نظمیں لکھنا شروع کیں؛ لیکن ان کی ہم کمرہ اور سینئر سبھدرا کماری چوہان (اسکول میں نظمیں لکھنے کے لیے مشہور تھیں) نے مہا دیوی کی نظمیں دیکھ لیں اور ان کے اندر کا چُھپا ہُنر ظاہر ہوا۔ اب مہا دیوی او سبھدرا نے اکھٹے نظمیں لکھنا شروع کر دیں۔
دوسرے باہر کھیلتے جبکہ میں اور سبھدرا درخت تلے بیٹھ کر اپنی تخلیقانہ سوچ کا استعمال کرتے۔۔۔وہ کھڑی ولی استعمال کرتی، اور بہت جلد میں نے بھی کھڑی بولی میں لکھنا شروع کیا۔۔۔اس طرح ہم ایک دن میں ایک یا دو نظمیں لکھ لیتے۔۔۔
— مہادیوی ورما, میرے بچپن کے دن
وہ اور سبھدرا نظمیں چھاپنے کے لیے بھی بھیجتی تھیں، جیسے کہ ہفتہ وار رسالوں میں اور وہ کچھ نظموں کو شائع کرنے میں کامیاب ہوتیں۔ دونوں شاعرات کوی سمیلن میں بھی شریک ہوتیں، جہاں ان کہ ملاقات مایہ ناز ہندی شعرا سے ہوتی تھی اور وہ ان کی نظمیں سامعین کو سناتی تھیں۔ یہ ساتھ سبھدرا کے کروستھ ویٹ سے تعلیم مکمل کرنے تک رہا۔[10]
وہ اپنی بچپن کی سوانح عمری، میرے بچپن کے دن[11] میں لکھتی ہیں کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی پیدائش آزاد خیال خاندان میں ہوئی ورنہ اس وقت لڑکیاں خاندان میں بوجھ سمجھی جاتی تھیں۔ ان کے دادا ان کو عالمہ بنانا چاہتے تھے اور خواہش کی تھی کہ رسم کے مطابق نو برس کی عمر میں بیاہ ہو۔[9] ان کی والدہ سنسکرت اور ہندی روانی سے بولتی اور بہت مذہبی تھیں۔ مہا دیوی اپنی دلچسپی کا سہرا اپنی ماں کو دیتی ہیں جن سے متاثر ہو کر انھوں نے نظمیں لکھیں اور ادب میں دلچسپی لی۔[12]
1929ء میں مہا دیوی ورما کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ان کے شوہر ڈاکٹر سورپ ناراین ورما نے ان کے ساتھ رہنے سے منع کر دیا کیونکہ وہ دکھنے میں اچھی نہیں تھیں؛ وہ ان کو منا بھی نہیں سکیں۔[13] انھیں بھکشونی سمجھا جاتا تھا مگر ایسا نہیں تھا۔ تاہم انھوں نے بودھ پالی اور پراکرت نصوص کا مطالعہ کیا تھا کیونکہ وہ ان کی ماسٹر کی ڈگری کے حصے تھے۔[9]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.