مقبرہ نادرہ بیگم (Tomb of Nadira Begum) نادرہ بانو بیگم کا مقبرہ ہے جو مغل شہزادے داراشکوہ کی بیوی تھی۔ یہ مقبرہ لاہور میں حضرت میاں میر کے مزار کے مشرقی سمت میں واقع ہے۔1658ء میں دارا شکوہ نے بادشاہت کا اعلان کیا تو اورنگ زیب نے بھی خود کو شہنشاہ ہند کا خطاب دیا اوراپنی فوج لے کر دہلی کی طرف بڑھا دارا شکوہ کی فوج نے اس کا مقابلہ کیا مگر اورنگ زیب  نے شکست دے کر تخت دہلی حاصل کیا

اجمالی معلومات مقبرہ نادرہ بیگم Tomb of Nadira Begum, عمومی معلومات ...
مقبرہ نادرہ بیگم
Tomb of Nadira Begum
مقبرہ نادرہ بیگم
عمومی معلومات
قسممقبرہ
معماری طرزمغلیہ
مقاملاہور، پاکستان
اونچائی32.6 فٹ (9.9 میٹر)
بند کریں

شہزادہ داراشکوہ اپنی بیوی نادرہ بیگم کے ہمراہ جان بچا کر بھاگا وہ چاہتاتھا کہ ایران چلاجائے مگر اس دوران راستہ میں جتنے سرداروں سے ملاقات ہوئی انھوں نے داراشکوہ کی مددو تعاون سے انکار کر دیا اپنے جواں سال بیٹوں (سلیمان شکوہ اور سپہر شکوہ)کی موت کی خبروں نے دونوں میاں بیوی کو صدمہ سے نڈھال کر دیا ناردہ بیگم صدمہ سے بیمار پڑ گئی اسی بیماری میں اس نے موت کو گلے لگا لیا داراشکوہ کے لیے یہ صدمہ ناقابل برداشت تھا اس نے نادرہ بیگم کو حضرت میاں میر کے مقبرہ کے ساتھ دفن کیا جس پر شاندار عمارت تعمیر کی گئی۔ سکھوں کے دور حکومت میں اس عمارت سے قیمتی پتھر اور سنگ مر مر اتار لیاگیا مگر آج بھی اس عمارت کا حسن اور دلکشی قائم ہے۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.