From Wikipedia, the free encyclopedia
انسانی جسم میں کسی بھی عضو یا جسم کے کسی بھی حصے یا جسمانی صحت کے بنیادی اُصول سے محرومی کے حامل افراد معذور کہلاتے ہیں۔ معذوری ذہنی بھی ہو سکتی ہے اور جسمانی بھی پیدائشی بھی ہو سکتی ہے اور حادثاتی بھی۔
ہر وہ شخص جس کے لیے عارضی نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پر عام کاروبارِ زندگی میں حصہ لینا محدود بن جائے اُسے معذور کہتے ہیں۔
انسانی بدن کو ایسی چیز عارض ہونا جن سے اُس کے مزاج اور اعتدال میں فرق ہو اور اُس کی کارکردگی اس کی وجہ سے متاثر ہو اسے معذوری کہتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے کنونشن (برائے معذور افراد کے حقوق)کے مطابق ۔۔۔ وہ افراد جنہیں طویل المعیاد جسمانی ،ذہنی یا حسیاتی کمزوری کا سامنا ہو جس کی وجہ سے انھیں معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے میں رکاوٹ پیش آتی ہو انھیں معذور کہا جاتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.