From Wikipedia, the free encyclopedia
مدرسہ نظامیہ بغداد نظامیہ بغداد کی تعمیر سنہ 459ھ میں مکمل ہوئی اور تدریس کے لیے سنہ 459ھ/1066ءمیں ایک زبردست جشن کے انعقاد کے بعد کھول دیا گیا۔اس کی تعمیر پر دولاکھ دینار سے زیادہ کا صرفہ ہوا ۔ نظامیہ بغداد کے گیٹ کے اوپر اپنانام کندہ کروایا ، اس کے ارد گرد بہت ساری دکانیں بنوائیں اور انھیں مدرسہ کے لیے وقف کر دیا اور اسسے ملحقہ تمام جائدادیں [حمام ، اسٹور اور دکانیں ]خرید کر مدرسہ کو وقف کر دیا۔ نظامیہ بغداد پراُس وقت کے عباسی خلیفہ کی خاص توجہ تھی اور اس کے اساتذہ کی تقرری خلیفہ ہی کیا کرتاتھا۔عالمِ اسلام ہی میں نہیں بلکہ سارے عالم میں معلوماتی قواعد اور بنیادوں پر مدرسہ نظامیہ بغدادمنظم تعلیم کی پہلی کوشش اور شکل تھی۔[1]، [2]
مدرسہ نظامیہ بغدادکے مقاصد مدرسہ نظامیہ بغدادکے آغاز کے پہلے ہی دن سے اس کا مقصد شافعی سنی مذہب کی نشر و اشاعت اور شیعی افکار کے آثار جسے بویھیویوں نے خلافت عباسیہ کے مقدرات پر قبضہ کرنے بعد چھوڑاتھا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا تھا۔ پھر کیا تھا سنی مذہب کی بنیادوں پر دینی تعلیم کی ابتدا ہوئی۔وقفی نصوص اور مستندات سے صاف طور پر یہ پتہ چلتا ہے کہ جو بھی ان مدارس میں پڑھتا یا کام کرتاتھا وہ اصلاً و فرعاً شافعی ہواکرتاتھا۔ایک طرف وے عباسی خلافت کی وفاداری و ہمدردی کسب کرنا چاہتے تھے تاکہ اس کے ذریعہ اپنے اثرو رسوخ کو مزید مضبوط کرسکیں،دوسری طرف وے متوسط اور بعید پیمانے پر شیعی لہر کا محاصرہ کر کے اس کے اثر کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ نظام الملک کے اِن مدارس کے قیام کا غرض بڑی حد تک رعیت کی ایسی رہنمائی تھی جس سے ریاست کے مفادات حاصل ہوں اور امن و سلامتی کے استقرار میں معاون ثابت ہو۔تدریسی کورس کا مقصد عموماً رعایا کی افہام و تفہیم اور مدارس نظامیہ کے منتسبین کو صحیح دین ِ اسلام کے اصول سے واقف کرانا تھا۔چونکہ نظام الملک بذاتِ خود شافعی المسلک سنی تھا اس لیے شافعی مسلک کے اساتذہ کی تقرری کرتاتھا تاکہ وہ لوگ شافعی فقہ اور اصول کی تعلیم دیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.