From Wikipedia, the free encyclopedia
محمد بن ابی سعید بن عقیل عاشورا کے دن شہید ہونے والے بنی ہاشم کے شہدائے کربلا میں سے ہیں۔ کربلا میں ان کا سن سات سال تھا۔ حضرت امام حسین کی شہادت کے بعد خیموں پر ہونے والے حملے میں ان کی شہادت واقع ہوئی۔ ان کا نام زیارت ناحیہ مقدسہ میں آیا ہے۔
معلومات شخصیت | |
---|---|
نام: | محمد بن ابی سعید بن عقیل |
نسب: | بنی ہاشم |
مشہور اقارب: | عقیل، مسلم بن عقیل عبدالله بن عقیل، فاطمہ بنت علی |
شہادت: | 10 محرم سنہ 61 ہجری |
مقام دفن: | گنج شہداء، حرم امام حسین |
اصحاب: | امام حسین علیہ السلام |
بعض ماہرین رجال و علمائے شیعہ[1] نے انھیں محمّد بن سعید اور بعض نے محمّد بن ابی سعد[2] ذکر کیا ہے۔ بعض عبداللہ بن عقیل کی کنیت ابو سعید سمجھتے ہیں اور احتمال دیتے ہیں کہ محمّد بن ابی سعید ہی محمد بن عبد اللہ بن عقیل ہیں۔[3]
المجدی فی انساب الطالبیین کے مولف نے محمد کے باپ یعنی ابو سعید کو ابو سعید احول کہا ہے نیز اسے شہدائے کربلا میں سے شمار کیا ہے۔[4]
البتہ بعض منابع میں فاطمہ بنت علی کو محمد بن ابی سعید بن عقیل کی زوجہ ذکر کیا گیا ہے۔ جن سے حمیدہ نام کی ایک بیٹی بھی ہے۔[5] موسوعہ کربلا نے فاطمہ کو محمد بن ابی سعید کی والدہ نقل کیا ہے اور واقعہ کربلا میں شہادت کے وقت ان کی عمر سات برس ذکر کی ہے۔[6]
محمد بن ابی سعید کا نام بعض منابع میں شہدائے کربلا کے ضمن میں ہوا ہے۔ ابن سعد نے ان کا نام واقعہ کربلا میں شہید ہونے والے افراد میں ذکر کیا ہے۔[7] سماوی کے بقول شہدائے کربلا میں پانچ افراد ایسے تھے جو سن بلوغ تک نہیں پہچے تھے، ان میں سے ایک محمد بن ابی سعید بھی ہیں۔[8] اسی طرح سے ابصار العین میں حمید بن مسلم نے محمد بن ابی سعید بن عقیل کی شہادت اس طرح نقل کی ہے:
زیارت ناحیہ مقدسہ میں ان کے نام کے ساتھ انھیں سلام کیا گیا ہے اور ان کے قاتل پر نام کے ساتھ لعنت کی گئی ہے: السَّلامُ عَلی مُحَمَّد بن ابی سَعید بن عَقیل وَلَعَنَ اللہ قاتِلَهُ لُقَیطِ بن ناشِر الجُهَنیّ[11]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.