From Wikipedia, the free encyclopedia
محفوظ ہم بستری ایک جنسی کارروائی ہے جس کے شرکا ایک دوسرے کو جنسی امراض جیسے کہ ایڈز/ایچ آئی وی سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔[1] اسے محفوظ تر ہم بستری اور باحفاظت ہم بستری بھی کہا جاتا ہے، جب کہ غیر محفوظ یا بے حفاظت وہ جنسی کارروائی ہوتی ہے جس میں کوئی حفاظتی پہلو نہ ہو، خصوصًا کنڈوم کا استعمال۔
کچھ ذرائع میں محفوظ تر ہم بستری کی اصطلاح واضح طور پر اس بات کی عکاسی کرنے کے لیے مستعمل ہوتی ہے کہ یہ کوششیں اگر چیکہ مرض کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہیں مگر یہ مکمل طور پر اس خطرے کو دور نہیں کرتی ہیں۔ جنسی طور منتقل معتدی امراض (ایس ٹی ڈی) کو جنسی طور منتقل امراض (ایس ٹی ڈی) پر طبی ذرائع میں ترجیح دی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ وہ معانی اور مطالب کی وسعت ہے؛ ایک شخص متاثر ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ وہ خود مرض کی کوئی علامت کا مظاہرہ نہیں کرتا۔[2]
محفوظ ہم بستری کا طرز عمل 1980ء کے اواخر میں زیادہ اہمیت حاصل کر گیا تھا، جس کی وجہ ایڈز کی وبا تھی۔ محفوظ تر ہم بستری کا فروغ جنسی تعلیم کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ محفوظ تر ہم بستری کو تخفیف ضرر حکمت عملی کے طور پر دیکھا گیا ہے جس کا مقصد خطرات میں کمی لاتا ہے۔[3][4] یہ خطرے کی کمی قطعی نہیں ہے؛ مثلًا کنڈوم پہن کر کام انجام دینے والے شراکت دار کا ایچ آئی وی-سیرو پازیٹیو حاصل کرنے کا خطرہ چار سے پانچ گنا کم ہو جاتا ہے۔[5]
حالاں کہ کچھ محفوظ ہم بستری کی کوششوں کو ضبط حمل کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم ضبط تولید کی زیادہ تر شکلیں معتدی جنسی امراض سے تحفظ فراہم نہیں کرتی ہیں۔ علٰی ہذا القیاس کچھ محفوظ ہم بستری کی شکلیں، جیسے کہ شراکت دار کا انتخاب اور کم خطرے کا جنسی برتاؤ حمل کے روکنے میں مؤثر نہیں ہے مگر اسے کسی بھی آزادانہ جنسی ملاپ سے پہلے سوچا جاتا ہے تاکہ ایڈز کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.