Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
متحدہ عرب جمہوریہ (عربی: الجمهورية العربية المتحدة) 1958ء میں مصر اور شام کے اتحاد سے طے پانے والی ریاست تھی۔ یہ 1961ء میں شام کے علاحدہ ہونے تک قائم رہی تاہم مصر 1971ء تک اس نام کو استعمال کرتا رہا۔
متحدہ عرب ریپبلک الجمهورية العربية المتحدة al-Jumhūriyyah al-‘Arabīyah al-Muttaḥidah | |||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
1958–1961 | |||||||||||||||
ترانہ: | |||||||||||||||
دار الحکومت | قاہرہ | ||||||||||||||
عمومی زبانیں | عربی | ||||||||||||||
حکومت | وحدانی ریاست socialist state | ||||||||||||||
فہرست مصری صدور | |||||||||||||||
• 1958–1961 | جمال عبدالناصر | ||||||||||||||
مقننہ | قومی اسمبلی | ||||||||||||||
تاریخی دور | سرد جنگ | ||||||||||||||
• | 22 فروری 1958 | ||||||||||||||
• | 28 ستمبر 1961 | ||||||||||||||
رقبہ | |||||||||||||||
1961 | 1,166,049 کلومیٹر2 (450,214 مربع میل) | ||||||||||||||
آبادی | |||||||||||||||
• 1961 | 32203000 | ||||||||||||||
کرنسی | مصری پاؤنڈ سوریائی پاؤنڈ | ||||||||||||||
منطقۂ وقت | یو ٹی سی+2 (مشرقی یورپی وقت) | ||||||||||||||
یو ٹی سی+3 (مشرقی یورپی گرما وقت) | |||||||||||||||
کالنگ کوڈ | 20 | ||||||||||||||
|
1956ء میں سوئز بحران کے بعد مصر کے صدر جمال عبدالناصر کی مقبولیت اور عرب قوم پرستی کے خیالات سے متاثر ہو شام کے سیاسی و عسکری رہنماؤں کے ایک گروہ نے دونوں ممالک کے اتحاد کی تجویز پیش کی جس پر یکم فروری 1958ء کو عملدرآمد کیا گیا۔
دونوں ممالک کے صدور جمال عبدالناصر اور شکری القوتلی نے مصر و شام میں ریفرنڈم کے بعد 22 فروری 1958ء کو اتحاد کے معاہدے پر دستخط کیے۔ صدر ناصر کو اس نئی جمہوریہ کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ قاہرہ دار الحکومت قرار پایا۔ ایک نیا وفاقی آئین بھی تشکیل دیا گیا۔
عرب جمہوریہ کا پرچم پر دو ستارے دونوں ریاستوں کی نمائندگی کرتے رہے۔ یہ پرچم آج بھی شام استعمال کرتا ہے جبکہ عراق میں اسی قسم کا پرچم استعمال کیا جاتا ہے تاہم اس میں تین ستارے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.