From Wikipedia, the free encyclopedia
ماساباتا کلاس جنوبی افریقہ کی ایک خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جو بوٹ شبیلو سے تعلق رکھتی ہیں [1]۔ ماساباتا کلاس جنوبی افریقہ میں 03 فروری 1991ء کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پچاس کے قریب ایک روزہ میچ اور تقریباََ اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور دائیں ہاتھ سے درمیانے درجے کی تیز گیند بازی کرتی ہیں۔ ۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | مساباتا میری کلاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | بوتشابیلو، فری سٹیٹ، جنوبی افریقہ | 3 فروری 1991|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 58) | 6 اکتوبر 2010 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 31 مارچ 2022 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک روزہ شرٹ نمبر. | 5 | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 25) | 14 اکتوبر 2010 بمقابلہ نیدرلینڈز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 4 اگست 2022 بمقابلہ سری لنکا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2006/07–2016/17 | فری سٹیٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
2017/18– تاحال | نارتھ ویسٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ESPNcricinfo، 15 ستمبر 2022ء |
ماساباتا کلاس نے اپنے کیریئر میں کئی ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں:
2010ء میں ان کا ون ڈے کرکٹ کا آغاز سری لنکا کے خلاف ہوا ۔ سال 2010ء میں انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بین الاقوامی سطح پر آغاز نیدرلینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ انھیں 2018ء میں ان چودہ کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے شامل کیا جنہیں سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی قومی کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ مئی 2019ء میں، پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں، ماساباتا کلاس خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والی دسویں باؤلر بن گئیں۔[2]
ماساباتا کلاس نے 53 ون ڈے میچ کھیلے ، جس میں 31 اننگز شامل ہیں ، وہ 13 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ماساباتا کلاس نے 101 اسکور کیے۔ انھوں نے 5.61 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 15 رہا۔ انھوں نے نہ تو کوئی نصف سینچری بنائی اور نہ سینچری بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 10 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 11 کیچ پکڑے۔
ماساباتا کلاس نے 43 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 13 اننگز شامل ہیں ، وہ 5 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ ماساباتا کلاس نے 38 اسکور کیے۔ انھوں نے 4.75 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 12 رہا۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 2 چوکے مارے مگر چھکا مارنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 8 کیچ پکڑے۔ ستمبر 2019ء میں انھیں جنوبی افریقہ میں خواتین کی ٹی20 سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لیے ٹربلینس ایلیون ٹربالنچے الیون اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ جنوری 2020ء میں انھیں آسٹریلیا میں 2020ء آئی سی سی خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ 23 جولائی 2020ء کو انھے جنوبی افریقہ کے 24 خواتین کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تاکہ وہ انگلینڈ کے دورے سے پہلے پریٹوریا میں تربیت شروع کر سکیں۔فروری 2022ء میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.