قوم پرست (nationalist) کے معنی ایک ایسا فرد ہے جو اپنی قوم سے محبت رکھتا ہے اور اس کو آزاد اور خوش حال اور برسر ترقی دیکھنا چاہتا ہے۔
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اکثر مسلم مفکرین قوم پرستی کو انسانیت کے لیے زہر قاتل قرار دیتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر قوم پرستی کا جذبہ صرف اپنی قوم کی ترقی تک محدود ہوتا تو یہ ایک شریفانہ جذبہ ہوتا، لیکن درحقیقت یہ محبت سے زیادہ عداوت، نفرت اور انتقام کے جذبات اس کو جنم دیتا ہے۔
قوم پرست کے جذبات اپنی قوم کے مجروح اور کچلے ہوئے جذبات یا بعض اوقات زیادتیوں یا مظالم سے بھڑک اٹھتے ہیں۔ اس کا آغاز اپنی قوم کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں سے ہوتا ہے۔ اس کے مقاصد اول ان بے انصافیوں کی تلافی کرنا ہوتا ہے جو کسی دوسری قوم نے واقعی یا خیالی طور پر برپا کررکھی ہوں۔ اس جذبہ کر کوئی اخلاقی ہدایت، کوئی روحانی تعلیم یا شریعت الٰہی رہنمائی اور ہدایت فراہم نہیں کر رہی ہوتی لہٰذا یہ جذبہ معاشی قوم پرستی، نسلی منافرت کا باعث بنتا ہے۔ اس جذبہ کے باعث بے امنی، جنگ اور قتل و غارت گری تاریخ میں ملتی ہے۔
ہٹلر کا نظریۂ قوم پرست
ہٹلر کے مطابق ہر وہ شخص جو قومی نصب العین کو اس حد تک اپنانے کے لیے تیار ہو کہ اس کے نزدیک اپنی قوم کی فلاح سے بالاتر کوئی نصب العین نہ ہو اور جس نے ہمارے قومی ترانے "جرمنی سب سے اوپر" کے معنی و مقصود کو اچھی طرح سمجھ لیا ہو۔ یعنی اس وسیع دنیا میں جرمن قوم اور جرمنی سے بڑھ کر کوئی چیز اس کی نگاہ میں عزیز اور محترم نہ ہو۔ ایسا شخص نیشنل سوشلسٹ ہے۔
مزید دیکھیے
- قوم پرستی (nationalism)
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.