From Wikipedia, the free encyclopedia
قلعہ خیر گڑھ اختیار خان کے بیٹے حاجی خان نے 1775ء میں تعمیر کرایا تھا اور اس کا نام قلعہ خیر گڑھ رکھا۔ یہ قلعہ دفاعی وجوہات کی بنا پر تعمیر ہوا تھا۔ تمام قلعہ کچی اینٹوں سے بنا ہوا تھا۔ اس قلعہ کے اندر ایک پکا تالاب اور صحن میں رہائشی مکانات تھے، ان میں کچھ پکے بھی تھے۔ قلعہ کی فصیل کے کچھ حصے پکے تھے۔داخلی پختہ دروازہ تھا، جس کے اوپر رہائشی حصہ تھا۔ یہ قلعہ گول شکل میں ہے اور چاروں طرف سے 170فٹ تک اندر کی طرف پھیلا ہوا ہے۔ جس کے چاروں طرف آٹھ پہلو برج ہیں۔ یہ قلعہ دراوڑ قلعے سے تقریباََ 64 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔یہ قلعہ امتداد زمانہ کے علاوہ پانی کی کمی کی وجہ سے ویران ہوا۔ پھر آہستہ آہستہ مرمت نہ ہونے کی وجہ سے منہدم ہو گیا اور اب صرف ایک ڈھیر سے زیادہ نہیں ہے۔[1]
قسم | قلعہ |
---|---|
متناسقات | 28.461528°N 70.843458°E |
تعمیر | اٹھارویں صدی عیسوی |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.