From Wikipedia, the free encyclopedia
فالون گونگ ( چینی: |法轮功 ، انگریزی: Falun Gong ) تزکیہ روح ،بدن اور ذہن کے لیے چین کا ایک مذہبی اور روحانی اسلوب جس کے تین بنیادی جزو «حقیقت»، «نیکخواهی» اور «بردباری» ہیں۔ چین کے اندر اس روحانی طریقہ کار کے بانی لی ہانگ ژی ہیں جنھوں نے سال 1992 میں اسے متعارف کروایا تھا۔
فالون گونگ Falun Gong | |||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
فالون دافا علامت | |||||||||||||||||||||||
روایتی چینی | 法輪功 | ||||||||||||||||||||||
سادہ چینی | 法轮功 | ||||||||||||||||||||||
لغوی معنی | دھرما پہیا پریکٹس یا دھرما پہیا کام/طاقت/توانائی | ||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||
Falun Dafa | |||||||||||||||||||||||
روایتی چینی | 法輪大法 | ||||||||||||||||||||||
سادہ چینی | 法轮大法 | ||||||||||||||||||||||
لغوی معنی | عظیم دھرما پہیا پریکٹس | ||||||||||||||||||||||
|
فالون گونگ کو عموماً چین کی قیگونگ تحریک سے منسوب کیا جاتا ہے۔ کی گونگ ایک جدید اصطلاح ہے جس سے بہت سی روحانی سرگرمیاں جیسے مراقبہ، تنظیم تنفس اور اعمال سکینت وغیرہ مراد لیے جاتے ہیں۔ قیگونگ جیسے اعمال تاریخی حوالوں سے بدھ راہیوں ، ڈاؤسٹ مارشل آرٹس کے فنکاروں اور کنفیوشسی سکالروں کے معمولات میں شامل رہے ہیں۔[1]
فالون گونگ کو ایک مذہبی حیثیت حاصل ہے ذیل میں اس کے عقائد و رسومات مذکور ہیں۔
فالون گونگ نفس پر قابو پانے کے لیے اپنے متابعین کو روحانی طور پر اخلاقی اقدار اور ذہنی و جسمانی مشقوں اور مراقبوں کے ذریعے زندگی میں آگے بڑھنے کے قابل بناتا ہے۔ فالون گونگ کی تین بنیادی تعلیمات (真, Zhēn), شفقت و ایثار (善, Shàn) حقیقت و صداقت اور (忍, Rěn)بردباری و تحمل اس کے اہم ترین ستون ہیں۔[2][3]
اخلاقی فلسفے کے ساتھ ساتھ فالون گونگ میں کچھ جسمانی ریاضتیں بھی ہیں۔ جن میں چار ایستادہ جسمانی مشقیں اور ایک نشست مراقبہ ہے۔اگرچہ یہ تمام ریاضتیں فالون گونگ کے بنیادی اعمال و عقائد میں شامل ہیں تاہم جسمانی ریاضتوں کی حیثیت و اہمیت اخلاقی فلسفہ کی نسبت ثانوی ہے۔[4][5]
فالون گونگ بدھ راہبانہ روایتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے غیر مذہبی دنیا دار (secular) حلقوں میں بھی بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ فالون گونگ کے پیروکاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی خاندانی، سماجی، کاروباری اور ملازمتی سرگرمیوں کو نبھاتے رہیں، اپنے ملک کے قوانین کے تابع رہیں اور معاشرتی زندگی سے کٹ کر نہ رہیں۔ تاہم بدھ راہبوں اور راہباؤں کو اجازت ہے کہ وہ فالون گونگ میں رہتے ہوئے بھی بدھ روایات اور تعلیمات کے مطابق ترک دنیا کر سکتے ہیں۔[6][7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.