Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
عنترہ بن شداد عہد جاہلیت کا ممتاز شاعر تھا،ان کا کلام کعبہ میں لٹکائے جانے قصائد جن کو سبعہ معلقات کہا جاتا ہے، میں شامل تھا۔
عنترہ بن شداد بن العبسی المصری 525ء کو نجد میں پیدا ہوا
ابو المفلس عنترہ بن عمر بن شداد عبسی کا باپ شریف النسل تھا اور ماں زبیبہ حبشہ تھی۔ یہ عرب کے بد نسلوں بلکہ غیر عربوں میں شمار ہوتا تھا۔ اس کے باپ نے جاہلی دستور کے مطابق اس کی پیدائش کے وقت ہی نفی کردی تھی۔ کیوں کہ وہ لونڈی کے پیٹ کے بچے کو اپنی نسل میں شمار نہیں کرتے تھے۔ خود یہ لڑکا بھی اپنی غلامی کے داغ سے بیزار رہا۔ اس نے جنگ و جدل کی مشق سپہ گری اور شہسواری کی تربیت حاصل کرلی۔ بلآخرایک دن جنگی شہسوار اور فوجی کمانڈر بن گیا۔ اتفاق سے کسی قبیلے نے عبس پر لوٹ مار مچادی اور ان کے اونٹ بھگالے گئے۔ عبسیوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان میں عنترہ بھی شامل تھا۔ اس کے باپ نے کہ ’عنترہ حملہ کرو‘ وہ پہلے ہی باپ کے اس کو غلام بنائے رکھنے پر جلا بھنا ہوا تھا۔ فوراً جواب دیا ’غلام اچھی طرح حملہ نہیں کر سکتا ہے البتہ وہ دودھ اچھی طرح دوھ سکتا ہے۔ تو اس کے باپ مے کہا ’حملہ کرو تو آزاد ہے‘ تو وہ حملہ آوروں پر ٹوٹ پڑا اور خوب جی سے لڑا حتیٰ حملہ آوروں کو شکست ہوئی اور اس نے لوٹے ہوئے اونٹ واپس لے لیے۔ تب اس کے باپ نے اسے اپنا بیٹا تسلیم کیا اور اسی دن سے اس کا نام مشہور ہونا شروع ہو گیا۔ یہاں تک کہ بہادری، دلیری، پیش قدی اور جرت میں اس کا نام ضرب المثل ہو گیا ۔
داحس اور غبراء کی جنگوں میں عنترہ نے اپنے قبیلے کی قیادت کی اور سرداری کے منصب پر فائز ہو گیا۔ اس نے بہت لمبی عمر پائی اور وہ تقریباً 28ھ میں قتل ہو گیا ۔
عنترہ کے دور غلامی میں اس سے کسی قسم کی شعری روایت نہیں ملتی ہے۔ لیکن جب اس کے باپ نے اسے اپنا بیٹا تسلیم کر لیا تو قبیلے کی محبت اس کے دل میں گھر گئی تو اس کے سینے میں شاعری نے جوش مارا تو اس کی زبان پر فخر، جنگ اور محبت کے اشعار رواں ہو گئے اور وہ نہایت عمدہ اشعار کہنے لگا۔ اس کے کلام میں غزل کی حلاوت اور فخر کی متانت ملے گی، مگر اس کے کلام کا اکثر حصہ مصنوعی ہے جسے صرف طرز بیان اور اس کے اشعار کے موضوعات کے ساتھ مطابقت رکھنے کے سوا اور کوئی نسبت نہیں، اس کی اصل اور غیر مخلوط شاعری میں اس کا وہ حصہ شہکار ہے جسے اس نے اپنی شاعری کا سکہ جمانے اور فصاحت کے ثبوت کے لیے نظم کیا تھا ۔
اس کا سبب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ خاندان عبس کے ایک فرد نے اسے بد نسل اور سیاہ ہونے کا طعنہ دیا تو عنترہ نے اسے کہا ’میں جنگ میں حصہ لیتا ہوں مجھے مال غنیمت میں پورا حصہ دیا جاتا ہے، میں ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتا ہوں، میں اپنے مال کی سخاوت کرتا ہوں اور اہم موقعے پر مجھے آگے کیا جاتا ہے۔ طعنہ دینے والے نے کہا ’میں تجھ سے بہتر شاعری کرتا ہوں‘ عنترہ نے کہا تجھے عنقریب پتہ چل جائے گا۔ پھر اس نے صبح اپنا مشہور مذہبہ قصیدہ لوگوں کے سامنے پیش کیا۔ اس طرح اس نے طعنہ دینے والے ناطقہ بند کر دیا اور اسے شکست دی۔[4]
عنترہ کو حرب سباق میں قتل کیا گیا تھا۔ عنترہ 615ء میں قتل کیا گیا .[5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.