Remove ads
پاکستانی سیاست دان From Wikipedia, the free encyclopedia
علی محمد خان (; پیدائش 30 نومبر 1977ء) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو قومی اسمبلی پاکستان کے جون 2013ء تا مئی 2018ء تک رکن رہے۔ 2018ء کے انتخابات میں پھر کامیابی ملی، 17 ستمبر 2018ء کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور بنے،
علی محمد خان | |
---|---|
رکن قومی اسمبلی | |
مدت منصب 1 جون 2013 – 31 مئی 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 نومبر 1977ء (48 سال) مردان |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان تحریک انصاف [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان [1]، وکیل |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
علی محمد 30 نومبر 1977ء کو پیدا ہوئے۔[2] سیاست سے قبل وکالت کے شعبہ سے وابستہ رہے، علی محمد خان نے اپنے اسکول کی تعلیم اپنے آبائی شہر مردان سے مکمل کی اور پشاور یونیورسٹی سے انھوں نے بیچلرز تک تعلیم حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی سے علی محمد خان نے وکالت کی ڈگری حاصل کی،[3]
وہ رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ این اے۔10 سے 2013ء کے انتخابات میں منتخب ہوئے۔[4][5][6][7] علی محمد نے 46,531 ووٹ لیے اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کو شکست دی۔[8]
2014ء میں، علی محمد خان پر ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ کیا گیا، اس واقعے میں تین پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعوا کیا گیا تھا۔[9]
مارچ 2022 میں پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں آخر تک خان کے ساتھ کھڑے رہے ۔ اور ان کا دفاع کرتے ہوئے سیٹ سے استعفی دیا ۔
اسمبلی سے جاتے وقت ان کی مدلل اور جذباتی تقریر نے ان کو تمام تحریک انصاف کی نظر میں ایک نمایاں ہیرو بنا دیا ۔
9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت کے رجیم چینج کی وجہ سے عمران خان کے حکم پر سمبلی سے استعفی دیا ۔ نئی حکومت نے ارکان کی تعداد بگڑنے کے ڈر سے کئی ارکان کے استعفے منظور نہيں کیے ۔ تاہم مرحلہ وار منظور کرتے ہوئے گیارہ ارکان کے استعفی 2 اگست 2022 کو منظور کیے جن میں سے ایک علی محمد خان بھی تھے ۔ [10]
اسکرپٹ نقص: «citation/CS1/ar» کے نام سے کوئی ماڈیول نہیں ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.