ہندوستانی محدث From Wikipedia, the free encyclopedia
شیخ ثانی عبد الحق اعظمی (ولادت: 1928ء - وفات: 30 دسمبر 2016ء) دار العلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث تھے۔[1]
رجب المرجب دوشنبہ کے دن 1928ء کو جگدیش پور ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ عبد الحق اعظمی صاحب کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مکتب اور بیساں مکتب میں ہوئی۔ عربی درجات مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں پڑھے، پھر دار العلوم مئو میں داخل ہوکر ہفتم عربی تک تعلیم مکمل کی، 1948ء میں دار العلوم دیوبند کے دورۂ حدیث شریف میں داخل ہوکر حسین احمد مدنی، محمد ابراہیم بلیاوی اور اعزاز علی امروہوی وغیرہم سے خصوصی استفادہ کیا۔[2][3][4]
29 دسمبر 2016ء کو پیٹ میں انفکشن کی شکایت ہوئی اور دیوبند میں واقع ڈی کے جین ہاسپٹل میں داخل ہوئے، جہاں دوسرے روز یعنی 30 دسمبر 2016ء کو عشا سے ذرا قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ اس کے اگلے دن سنیچر 31 دسمبر 2016ء کو بعد نماز عصر نمازجنازہ ادا کی گئی اور قاسمی قبرستان میں مدفون ہوئے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.