طیف بینی
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
طیف بینی (spectroscopy) کو طیف پیمائی یعنی spectrometry بھی کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر (اور اس علم کی ابتدائی تاریخ کے مطابق بھی) طیف پیمائی، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ قابلِ بصارت روشنی (visible light) سے پیدا ہونے والے طیف کو دیکھنے اور پرکھنے کا علم ہے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ سائنس کی تاریخ میں، نظر آنے والی روشنی سے پیدا ہونے والے طیف کی تنظیر، تحقیق اور پیمائش کو طیف پیمائی کا نام دیا گیا۔ پھر جب علم میں ترقی ہوتی گئی تو یہ طیف پیمائی کا تصور قابل بصارت روشنی کی حدود سے نکل کر تمام اقسام کی ایسی پیمائشوں پر استعمال ہونے لگا کہ جن میں کسی بھی طرح کی مقدار (توانائی) کو اس کے تعدد یا طول موج سے ناپا جاتا ہو؛ یعنی طیف بینی کے استعمال میں قابلِ بصارت و ناقابلِ بصارت کی قید (restriction) باقی نہیں رہی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.