پاکستان میں سیاستدان From Wikipedia, the free encyclopedia
شوکت علی لالیکا ، ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو بہاولنگر میں پیدا ہوئے۔ [2] ان کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے تھا۔ وہ 1990ء تا 1993ء، 1997ء تا 1999ء اور 2013ء تا 2018ء رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔ [3]
لالیکا 2018ء کے عام انتخابات میں چوتھی دفعہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور صوبائی وزیر برائے زکوٰۃ و عُشر کی حیثیت سی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ لالیکا نے 1986ء تا 1990ء کے دوران رکن ضلع کونسل بہاولنگر اور 2000ء تا 2005ء کے دوران ضلع نائب ناظم ضلع بہاولنگر فرائض سر انجام دیے۔ [4] [5] [6]
میاں شوکت علی لالیکا 8 ستمبر 2023ء کو وفات پا گئے، وہ ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں۔ جب ان کی کار اسلام آباد جاتے ہوئے کوٹ مومن کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی تھی۔ میاں شوکت علی لالیکا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ [7]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.