Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
شاپور اول ساسانی سلطنت دوسرا شہنشاہ تھا۔ وہ 241ء میں اردشیر کے جانشین کے طور پر تخت نشین ہوا۔ وہ 32 سال تک شاندار حکومت کر کے 272ء میں وفات پائی۔
شاپور اول | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 2ویں صدی فیروز آباد | ||||||
وفات | سنہ 272ء (121–122 سال)[1][2][3][4][5][6] بیشاپور | ||||||
شہریت | ساسانی سلطنت | ||||||
اولاد | بہرام اول ، نرسی ، ہرمز اول | ||||||
والد | اردشیر بابکان اول | ||||||
خاندان | خاندان ساسان | ||||||
مناصب | |||||||
ساسانی سلطنت کا بادشاہ | |||||||
برسر عہدہ 12 اپریل 240 – مئی 270 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | مقتدر اعلیٰ | ||||||
درستی - ترمیم |
اردشیر نے اشکانی خاندان کی ایک شہزادی سے شادی کی جو شاه اردوان کی بیٹی یا اس کے چچا کی لڑکی یا اردوان کے لڑ کے فرحان کی بھتیجی تھی۔ شاپور اول اس اشکانی شہزادی کے بطن سے تولد ہوا تھا۔
شاپور اول اول کو اردشیر نے اپنا ولی عہد منتخب کیا تھا۔ شاپور اول 241ء میں اردشیر کے جانشین کی حثیت سے تخت نشین ہوا۔
شاپور اول نے عنان حکومت سنبھالتے ہی سرحدوں کی حفاظت اور دشمنوں کا قطعی طور پر قلع قمع کرنے کا پروگرام بنایا۔ اس نے سب سے پہلے 257ء میں یمن پر چڑھائی کی کیونکہ رومی پادشاه ویلیرین (Yalerian) نے اس کے خلاف بغاوت کی اور باج دینے سے انکار کر دیا تھا۔ نصیبین اس وقت سرحد روم کا آخری شہر تھا۔ شاپور اول نے شہر کا محاصرہ کر لیا۔ پہلے گوپھیوں سے دیواروں اور برجوں کو گرایا۔ پھر شہرزور سے بچھومنگوا کر فصیل کے اندر پھینکوائے جن کے کاٹنے سے اہل شہر بہت تنگ آ گئے۔ نیز جب محصورین کی خوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا تو انھوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ شاپور اول نے شہر فتح کر کے وہاں اپنا ایک نائب مرزبان مقرر کیا اور خود خرطوس کی طرف بڑھ گیا۔ اس کو بھی فتح کرکے قسطنطنیہ کی طرف بڑھا۔ شاہ ویلیرین نے یہ صورت دیکھی تو ایلچی بھیج کر مقررہ خراج دینے کا وعدہ کیا۔ اس کے بعد شاپور اول مدائن واپس آ گیا۔
دریائے دجلہ اور فرات کے درمیانی علاقے میں ایک شہر ہیترا ( Hetra) کے نام سے آباد تھا۔ جس کا سردار ایک عرب تھا جس کا نام ساطرون اور لقب غیزان (Zazan) تھا۔ اس نے اپنی حدوں سے تجاوز کر کے شاپور اول کا کچھ علاقہ اپنی سلطنت میں شامل کر لیا اور شاپور اول کے احکام سے نحراف کیا ۔ شاہ یور نے حملہ کیا تو غیزان قلعہ بند ہو کر بیٹھ گیا۔ شاپور اول نے آگے بڑھ کر شہر کا محاصرہ کر لیا۔ شہر کی فتح از رومی افسانہ ایک غداری کی وجہ سے ہوئی۔ ضیزان کی بیٹی شاپور اول پر عاشق تھی۔ اس نے شہر کے دروازے کھلوا دیے تا کہ شاپور اول داخل ہو سکے۔ شاپور اول نے اس غداری کے صلے میں حسب وعدہ اس سے شادی کر لی۔ اس کے بعد نواح بحیرہ خزر کے باشندوں اور اندرون سلطنت کی سرکش قوموں اور شمال مشرق کی سرحدی مملکتوں کے ساتھ جنگ کرنا پڑی۔ پہلے اس نے خوارزمیوں کو شکست دے کر ان کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد گیلیوں ، دیلامیوں اور گرکانیوں کو ایک خونریز لڑائی کے بعد زیر کیا۔
پہلیزگ ایک تورانی بادشاہ تھا۔ شاپور اول نے اس پر چڑھائی کر کے اسے شکست دے کر قتل کر دیا۔ جس جگہ لڑائی ہوئی تھی اس جگہ ایک نئے شہر کی بنیاد رکھی جس کا نام اس نے نیوشاه پور (پسندیدہ شاپور اول ) رکھا جو آج کل نیشاپور کہلاتا ہے۔ شاپور اول نے ان فتوحات کے بعد شاہانشاہ ایران وان ایران (شہنشاہ ایران و غیر ایران) کا شاندار لقب اختیار کیا۔
نصیبین کی جنگ کے تین سال بعد 240ء میں ایرانیوں اور رومیوں کے درمیان ایدیسا کے مقام پر زبردست جنگ ہوئی۔ قیصر روم ویلیرین نے صلح نامہ نصیبین کی رو سے خراج کے علاوہ ارمینیا بھی ایرنیوں کے حوا لے کر دیا تھا۔ اس شکست کا بدلہ لینے کے لیے قیصر روم تین سال کی زبردست تیاریوں کے بعد بذات خود حملہ آور ہوا۔ شاپور اول نے آگے بڑھ کر اسے نہ صرف شکست فاش دی بلکہ گرفتار بھی کر لیا۔ قیصر روم قیدی کی حالت میں شہر جندلیشاپور اول میں مرا۔ ویلیرین سے جو سلوک شاپور اول نے کیا وہ اس کا مستحق تھا کیونکہ اس نے خود ہی صلح نامہ کی خلاف ورزی کر کے شاپور اول پر چڑھائی کی تھی۔ اس فتح کے بعد شاپور اول نے پہلی عہد شکنی پر رہا کرنا مناسب نہ سمجھا اور وہ قید میں مر گیا۔ اس کے بعد شہنشاہ جولین نے ایرانیوں سے بدلہ لینے کے لیے طیسفون پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اس جنگ میں جولین اس قدر زخمی ہوا کہ جانبر نہ ہو سکا۔ اب رومی سلطنت کو چار و ناچار یہ بات تسلیم کرنی پڑی کہ ایرانی قیامت کے حریف اور معرکے شہسوار ہیں ۔
شاپور اول نے ویلیرین پر فتح حاصل کرنے کے بعد رومی قیدیوں کو شوشتر کے قریب دریائے کارون پرایک بند تعمیر کرنے کے لیے مجبور کیا۔ کیونکہ رومی مہندسوں کی صنعتی قابلیت کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی۔ اس بند کے ساتھ انھوں نے ایک بڑا پل بھی بنایا تھا۔ اس بند کو آج تک لوگ بند قیصر کہتے ہیں۔ ان قیدیوں کو واپس بھیجنے کی بجائے جندلیشاپور اول اور شوشتر کے قریب آباد کیا گیا۔ بند قیصر کا اس وقت صرف نچلا حصہ ساسانی عہد کی یادگار ہے۔ اوپر کا حصہ اسلامی عہد سلجوقی دور میں تعمیر کیا گیا تھا۔
شاپور اول نے 32 سال حکومت کرنے کے بعد 272ء میں وفات پائی۔ وہ فہم و تدبیر اور مصلحت بینی میں اپنے باپ کا ہم پلہ اورسخاوت میں اس سے افضل تھا۔ اس نے رعایا کی فلاح و بہبود کے لیے تندہی سے کام کیا۔
شاپور اول اول کی کے چار بیٹوں کا ذکر تاریخ میں ملتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.