شالیمار باغ، سرینگر
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
شالیمار باغ (ہندی: शालीमार बाग़; انگریزی: Shalimar Bagh) بھارت میں واقع ایک مغلیہ باغ ہے جو ڈل جھیل کے شمال مشرق میں سے ایک رودبار کے ذریعے منسلک ہے، جبکہ اس کے دائیں کنارے کے قریب جموں و کشمیر کا سرینگر شہر واقع ہے۔ باغ کے دیگر نام شالیمار گارڈن، شالیمار باغ، فرح بخش اور فیض بخش ہیں۔ یہ باغ مغلیہ سلطنت کے شہنشاہ جہانگیر نے اپنی ملکہ نورجہاں کے لیے 1619ء میں تعمیر کروایا۔ =
शालीमार बाग़ Shalimar Bagh | |
شالیمار باغ، سرینگر | |
قسم | مغلیہ باغات |
---|---|
محل وقوع | سری نگر، کشمیر |
متناسقات | 34°8′32.48″N 74°51′46.48″E |
رقبہ | 12.4 ہیکٹر (31 acre) |
بانی | نورالدین جہانگیر |
مالک | جموں و کشمیر محکمہ سیاحت |
ویب سائٹ | www |
سلطنت مغلیہ کے پہلے شہنشاہ بابر نے اپنے پسندیدہ باغات کی قسم چہار باغ کو گردانا ہے۔ یہ اصطلاح برصغیر میں بالکل نئی تھی، بابر کے مطابق ہندوستان میں وسط ایشیا کے خاص چہار باغات کی طرح یہاں باغات میں نہریں تعمیر کرنے کا رواج عام نہیں ہے۔ باغ آگرہ جو اب رام باغ کہلاتا ہے، مغلیہ طرز تعمیر میں پہلا چہار باغ تھا جو تعمیر کیا گیا۔ بھارت، بنگلہ دیش اور پاکستان میں کئی مغلیہ باغات ہیں جو وسط ایشیا کے باغات سے ممتاز ہیں، یہ تمام باغات جیومیٹری کے قوانین کی رو سے انتہائی نفیس اور معیاری تسلیم کیے جاتے ہیں۔ مغلیہ باغات بارے قدیم ترین تحاریر کا حوالہ مغل شہنشاہوں کی آپ بیتیوں سے دیا جاتا ہے۔ ان کتب میں بابر، ہمایوں اور اکبر کی آپ بیتیاں نہایت مستند تصور کی جاتی ہیں۔ بعد میں یورپی سیاحوں کی تحاریر بھی تحقیق میں استعمال ہوتی رہی ہیں جن میں ایک مثال برنئیر کا سفرنامہ ہے۔ پہلی بار مغلیہ باغات کی تاریخ پر سنجیدہ تحریر کانسٹانس ولئیرز سٹورٹ نے قلمبند کی جو “عظیم مغلوں کے باغات“ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ کتاب 1913ء میں تحریر کی گئی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.