سیرین بنت شمعون
From Wikipedia, the free encyclopedia
Remove ads
سیرین بنت شمعون ام المؤمنین ماریہ قبطیہ کی بہن اور حسان بن ثابت کی زوجہ صحابیہ ہیں۔ سیرین اور ماریہ قبطیہ حقیقی بہنیں تھیں، ان کو مقوقس شاہِ مصر نے بارگاہِ رسالت میں ہدیۃً بھیجا تھا، ماریہ قبطیہ تو حرمِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں داخل ہوئیں اور سیرین، حسان بن ثابت مشہور صحابی و شاعر کے حبالۂ عقد میں آئیں، جن کے بطن سے عبد الرحمن بن حسان پیدا ہوئے، سیرین بڑی صابر اور شاکر تھیں، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم بن محمد کا جو ماریہ قبطیہ کے بطن سے تھے، انتقال ہوا تو ماریہ قبطیہ لختِ جگر کی جدائی سے بے قابو ہوکر رونے لگیں، سیرین کو اگرچہ اپنی محبوب بہن کے بچے کے مرنے کا غم کم نہ تھا؛ لیکن انھوں نے اپنے جذبات پر قابو رکھا اور ماریہ قبطیہ کو سمجھاتی رہیں۔[1]
Remove ads
ماریہ قبطیہ اور سیرین کے متعلق اگرچہ رجال اور سیر کی کتابوں میں اس کی تصریح نہیں ملتی کہ وہ مسیحی تھیں؛ لیکن بعض قرائن کی بناپر انھیں اہلِ کتاب صحابیات کے زمرہ میں لے لیا گیا ہے۔[2] پہلا قرینہ یہ ہے کہ وہ قبطی تھیں اور معلوم ہے کہ مصر کے قبطی عموماً مسیحی تھے؛ چنانچہ زرقانی نے ماریہ قبطیہ کے حالات میں قبطی کے لفظ کی تشریح کرتے ہوئے لکھا ہے: نسبة إلى القبط ای نصاریٰ مصر۔ ترجمہ: قبطی مصر کے مسیحی تھے۔
Remove ads
حوالہ جات
Wikiwand - on
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Remove ads