From Wikipedia, the free encyclopedia
کرکٹ کے کھیل میں دوڑ اسکور کی بنیادی اکائی ہے۔ کرکٹ میں رن (جمع:رنز) یا دوڑ (جمع:دوڑیں) بلے باز اپنے بلے سے بناتا ہے اور یہ دوڑیں ٹیم کے مجموعی سکور میں اضافہ کرتی ہیں۔ اگر کوئی بلے باز 50 دوڑیں (نصف سنچری) یا 100 (سنچری) یا 50 سے زیادہ دوڑیں بناتا ہے تو وہ اس کی بہترین کارکردگی مانی جاتی ہے۔
اسکور کے قوانین کرکٹ کے قوانین کرکٹ کی قانونی شق نمبر 18 میں تفصیل کے ساتھ درج ہیں۔[1] اس شق کے مطابق دوڑ بنانے کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ گیند باز کے مخالف اینڈ پر بلے باز گیند باز کی گیند کو بلے سے مارتا ہے اور دونوں اینڈ کے بلے باز دوڑ بنانے کے لیے دوڑ پڑتے ہیں اور آؤٹ ہوئے بغیر پچ پر مخالف اینڈ پر پہنچتے ہیں۔ سو اس طرح گیند کو مارنے والے بلے باز اب پچ کے دوسرے اینڈ پر ہوتا ہے اور دوسرے اینڈ والا بلے باز اب گیند باز کا سامنا کرتا ہے۔ بلے باز دو، تین یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ پچ کے درمیان دوڑ بنانے کے لیے دوڑ سکتے ہیں۔ بلے باز گیند کو باؤنڈری کے پار کر کے چوکا اور چھکا بھی مار سکتا ہے۔ چوکے سے مراد یہ ہے کہ گیند باؤنڈری کی حد پار کرنے سے پہلے کم از کم ایک بار گراؤنڈ کو چھو جائے اور چھکے سے مراد یہ ہے کہ گیند باؤنڈری کی حد کو گراؤنڈ پر گرے یا چھوئے بغیر پار کرے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.