Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
سوری عرب فوج (عربی: القوات البرية العربية السورية یا الجيش العربي السوري، انگریزی: سیریئن عرب آرمی: SAA) شامی مسلح افواج کی زمینی فوج کی شاخ تھی۔[4] یہ چار وردیوں پر مشتمل دستوں کی مقتدر فوجی شاخ تھی، جو مسلح افواج میں سب سے مقدّم عہدوں کو کنٹرول کرتی تھی، اور اس میں سب سے زیادہ افرادی قوت تھی، جو مشترکہ دستوں کا تقریباً 80 فیصد تھی۔ سوری عرب فوج کا آغاز پہلی جنگ عظیم کے بعد فرانسیسیوں کی تشکیل کردہ مقامی فوجی دستے سے ہوا، جب فرانس نے اس خطے پر تعہد حاصل کیا۔ [5] اگلے سال سوریہ کی مکمل آزادی حاصل کرنے سے پہلے، یہ سنہ 1945ء میں باضابطہ طور پر وجود میں آئی۔
سوری عرب فوج | |
---|---|
عربی: الجيش العربي السوري | |
سوری عرب فوج کا پرچم | |
قیام | 1 اگست 1945[1] 1971 (موجودہ شکل) |
ملک | سوریہ |
قسم | فوج |
کردار | زمینی جنگ |
حجم | تحلیل
فوج میں بھرتی کی عمر: 18 جبری بھرتی: |
حصہ | سوری مسلح افواج |
فوجی چھاؤنی /ایچ کیو | دمشق |
نصب العین | "عربی: حُمَاةَ الدِّيَارِ" (وطن عزیز کے نگاہ بان) |
رنگ |
|
برسیاں | یکم اگست |
معرکے |
|
سبکدوشی | 8 دسمبر 2024ء |
کمان دار | |
صدر سوریہ | مُشیر (سپہ سالار) بشار الاسد |
وزیرِ دفاع | جرنیل علی محمود عباس |
آرمی چیف | جرنیل عبد الکریم محمود ابراہیم |
1946ء کے بعد سے، اس نے شام (سوریہ) کی حکمرانی میں اہم کردار ادا کیا، جس میں چھ فوجی بغاوت شامل ہیں: سنہ 1949ء میں دو، جن میں مارچ 1949ء کی شامی بغاوت اور کرنل سامی الحناوی کی اگست 1949ء کی بغاوت، اور سنہ 1951، سنہ 1954ء، سنہ 1963ء، سنہ 1966ء اور سنہ 1970ء میں ایک ایک بغاوت شامل ہے۔ اس نے اسرائیل کے ساتھ چار جنگیں لڑی ہیں (سنہ 1948ء، سنہ 1967ء میں چھ روزہ جنگ، سنہ 1973 کی یوم کپور جنگ اور سنہ 1982ء کی لبنان جنگ اور ایک اردن کے ساتھ لڑی (اردن میں سیاہ ستمبر، 1970ء)۔ خلیجی جنگ کے دوران 1990ء - 1991ء میں سعودی عرب میں ایک بکتر بند ڈویژن کی صف آرائی کی گئی، لیکن بہت کم کارروائی دیکھنے میں آئی۔ سنہ 1976ء سے سنہ 2005ء تک یہ لبنان پر شامی قبضہ کا اہم جز تھا۔ داخلی طور پر، اس نے شام (سوریہ) میں اخوان المسلمون کی شورش کو دبانے میں ایک اہم کردار ادا کیا، اور سنہ 2011ء کے اوائل سے شام کی خانہ جنگی سے یہ لڑنے میں بہت زیادہ مصروف رہی، جو سنہ 1940ء کی دہائی میں اپنے قیام کے بعد سے سوری عرب فوج کی سب سے پرتشدد اور طویل جنگ ہے۔ 8 دسمبر 2024ء کو اس فوج کا اختتام ہوا جب بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.