Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
مارگلہ پہاڑیاں یا سلسلہ کوہ مارگلہ اسلام آباد، پاکستان کے شمال میں کوہ ہمالیہ کے سلسلے میں واقع ہے۔ مارگلہ کا علاقہ 12,605 ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ یہ پہاڑیاں مری کی پہاڑیوں میں شامل ہیں۔ مارگلہ بہت سی پہاڑیوں اور وادیوں پر مشتمل ہےــ اسے ترکستانی ٹیکٹونک پلیٹ کا نقطہ آغاز بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔
مارگلہ کے لفظی معنی ہیں سانپوں کا گڑھ۔
مارگلہ نام کے بارے میں مختلف روایتیں اور حکایتیں ہیں۔ ایک معنیٰ اس کے سانپوں کا گڑھ ہے، مار بہ معنی سانپ اور گلہ بہ معنی اکٹھ۔اس کے ایک اور معنی گلا کاٹنا بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں راہزنوں کے گروہ تھے جو راہ گزروں یا قافلوں کو لوٹ کر گلے کاٹ دیاکرتے تھے۔ ایک اور تفہیم یہ بھی ہے کہ تاکشاشیلا (ٹیکسلا) کا فارسی تلفظ ماریکالا تھا جو بگڑتے بگڑتے مارگلہ بن گیا۔[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.