Remove ads
From Wikipedia, the free encyclopedia
زکام (catarrh) جس کو بعض اوقات رشح بھی کہا جاتا ہے اصل میں نظام تنفس کی بالائی سبیل (tract) کو متاثر کرنے والی ایک عدوی بیماری (infectious disease) ہے جو متعدد اقسام کے virus کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس بیماری میں عام طور پر سرد زکام (common cold) جیسی علامات شامل ہوتی ہیں۔ عدوی کی وجہ سے ناک کے اندرونی حصے اور سر میں پائی جانے والی مخاطی (mucous) جھلیاں متورم ہو اور سوزشی ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے ناک کا بہاؤ (rhinorrhea)، سانس میں رکاوٹ اور کھانسی کی کیفیات پیدا ہوتی ہیں۔
زکام | |
---|---|
تخصص | Family medicine, infectious diseases, طب اذن، بینی و حلق |
اڑ کر لگنے والی بیماری جو انتہائی چھوٹے چھوٹے جراثیم وائرس کی ایک قسم کے ذریعے پیدا ہوتی ہے۔ موسم سرما میں یہ بیماری خوب پھیلتی ہے۔ گلے کا خراب ہونا۔ چھینکیں آنا، ناک بہنا، کھانسی اور کبھی غدود یا سینے میں درد اس بمیاری کی علامتیں ہیں۔ اکثر حرارت بھی ہو جاتی ہے۔ زکام کی حالت میں ضروری ہے کہ مریض آرام کرے یا کم از کم مکان کے اندر رہے۔ گلے کی سوزش دور کرنے کے لیے غرارے کرے اور مخصوص سنونگھنے کی ادویات استعمال کرے۔ ہلکی غذا کھانا ضروری ہے۔ تندرستی اور توانائی معیاری ہو تو زکام پاس نہیں پھٹکتا۔ تھکاوٹ یا گھر سے باہر دیر تک سردی میں رہنے کی وجہ سے توانائی کم ہوتی ہے تو جراثیم غلبہ حاصل کر لیتے ہیں اور زکام لگ جاتا ہے۔ زکام کے مریض کی چھینکوں کی زد سے دور رہنا چاہیے اور اس کا رومال اور تولیہ وغیرہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ویکی ذخائر پر زکام سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.