رومیوں کے نام خط
From Wikipedia, the free encyclopedia
From Wikipedia, the free encyclopedia
پولس رسول نے یہ خط کرنتھس سے شہر روم کے مسیحیوں کو 57 تا 58 عیسوی کے درمیان لکھا تھا۔
روم شہر رومی سلطنت کا پایہ تخت تھا۔ اہل روم اپنے بادشاہ کو قیصر روم کہہ کر پکارتے تھے۔ پولس روم سے ہوتا ہوا اسپین جانا چاہتا تھا۔ اُس نے روم کے مسیحیوں کو اپنا تعارف کرانے اور اپنے ارادہ سے آگاہ کرنے کے لیے یہ خط انھیں بھیجا۔ اُس نے اُن کے فائدہ کے لیے اس خط میں مسیحی اعتقادات کی تشریح بھی کی ہے اور بتایا ہے کہ خدا کے انتظام نجات میں یہودی اور غیر یہودی دونوں شامل ہیں (باب 9 تا11) اور (باب 10 آیت 5 تا 13)۔ اُس نے خدا کے فضل کا خاص طور پر ذکر کیا ہے جو مسیحی عقیدہ کے مطابق ہر گناہ گار کو مسیح کے کفارہ پر ایمان لانے سے حاصل ہوتا ہے اور وہ اسی فضل کی بدولت راستباز گنا جاتا ہے اور نجات پاتا ہے۔ خط کے آخر میں بعض مشورے دیے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے اس دنیا میں ایک کامیاب زندگی گذارنے میں مدد ملتی ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.