راجا (سنسکرت: राजा) ایک اصطلاح ہے جو برصغیر میں بادشاہوں اور دوسرے اقسام کے سربراہانِ ریاست کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اب یہ لفظ عام شخصیات کے ناموں میں بھی استعمال ہوتا ہے تاہم درحقیقت یہ قدیم سنسکرت اصطلاح ہے جس کا استعمال بادشاہوں کے لیے کیا جاتا تھا۔ اسی طرح رانا بھی لفظ راجا کا ایک اور متبادل ہے، رانا کی مونث رانی ہے۔ راجا کا ایک اور ہم معنی لفظ مہاراجا ہے جس کا لفظی مطلب عظیم راجا ہے۔ قدیم ہندوستان میں یہ القاب بکثرت ہوتے تھے۔ کتابی طور پر اگر دیکھا جائے تو اس اصطلاح کا ذکر ریگوید میں ہے جہاں دش راجنا (دس بادشاہوں) کی لڑائی کا ذکر ملتا ہے۔
مزید دیکھیے
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.