Remove ads
اردو زبان کا شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
سراج الدین خان آرزو (پیدائش: 1689ء — وفات: 1756ء) عہد مغلیہ میں دلی کے معروف شاعر، فرہنگ نگار، تذکرہ نویس اور ماہر لسانیات تھے۔[2] میر تقی میر کے ماموں کہلاتے تھے۔ آبائی وطن آگرہ تھا اور شاہ محمد غوث گوالیاری کی اولاد میں سے تھے۔ جوانی میں گوالیار میں منصب دار مقرر ہوئے۔ فرخ سیر کے عہد میں 1717ء میں دہلی آئے۔ نادر شاہ درانی کے حملہ اور تباہی کے بعد لکھنؤ چلے گئے اور وہیں انتقال کیا۔ لیکن حسب وصیت دہلی میں دفن ہوئے۔
اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔ خان آرزو نے اردو میں صرف 127 شعر کہے مگر اس زمانے کے شعرائے اردو کے استاد مانے جاتے تھے۔ میر تقی میر، مرزا رفیع سودا اور خواجہ میر درد ان کو اپنا استاد مانتے تھے۔
ان کی تصانیف کی تعداد پندرہ ہے جن میں ایک ضخیم دیوان فارسی، فارسی لغت موسوم بہ سراج اللغات، اردو الفاظ کی لغت موسوم بہ غرائب اللغات، نوادر الالفاظ اور اردو شعرا کا تذکرہ موسوم بہ مجمع النفائس، سکندر نامہ، قصائد عرفی اور گلستان سعدی کی شرحیں مشہور ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.