From Wikipedia, the free encyclopedia
حفر الباطن سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں شمال مشرقی خطے میں واقع ایک شہر ہے۔ یہ سعودی دار الحکومت ریاض سے شمال کی جانب 480 کلومیٹر اور کویت کی سرحد سے 90 کلومیٹر اور عراق کی سرحد سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ شہر ایک خشک وادی وادی الباطن میں بسا ہوا ہے۔
سال 2005ء میں حفر الباطن کے 35 سے زیادہ قصبہ جات اور گائوں تھے اور کل آبادی 338,636 تھی۔
حفر الباطن کے اضلاع درج ذیل ہیں۔
حفر الباطن میں درجہ حرارت سردیوں میں 3- سے 5 سنٹی گریڈ اور گرمیوں میں 40 سے 50 ڈگری سنٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔ عام طور موسم گرم اور خشک رہتا ہے اور سردیوں میں کچھ مہینوں میں بارش کے امکانات ہوتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.