From Wikipedia, the free encyclopedia
حارث بن نبہان شہدائے کربلا میں سے ہیں ۔ آپ کے والد حضرت حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غلام تھے۔ نبہان ایک بہادر شخص تھا جن کا انتقال حضرت حمزہ کی شہادت کے دو سال بعد ہوا۔[1] اس لحاظ سے حارث نے حضرت رسول اللہ کو درک کیا ہے۔[2]
حارث بن نبہان نے حضرت علی علیہ السلام اور حضرت امام حسن کا ساتھ دیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ کربلا میں آئے اور عاشورا کے دن پہلے حملے میں شہید ہوئے۔[3] حارث بن نبہان کے نام سے بصرہ کا رہنے والا ایک محدث بھی گذرا ہے وہ کربلا میں شہید ہونے والے حارث بن نبہان کے علاوہ ایک اور شخصیت کا نام ہے۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.