From Wikipedia, the free encyclopedia
جیوتی راؤ گووِند راؤ پھلے (ہندی: जोतिराव गोविंदराव फुले) (11 اپریل 1827ء – 28 نومبر 1890ء) جو جیوتی با پھلے کے نام سے مشہور ہیں، ایک بھارتی فعالیت پسند، مفکر، معاشرتی مصلح، مصنف اور ماہر الہیات تھے۔ جیوتی با پھلے اور ان کی بیوی ساوتری بائی پھلے بھارت میں تعلیم نسواں کے سرخیل رہنما اور داعیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بعد ازاں ان کی سرگرمیوں کا دائرہ کاشتکاری، ذات پات کا نظام، خواتین اور خصوصاً بیواؤں کی بہبود و ترقی اور اچھوت کا خاتمہ جیسے اہم میدانوں تک وسیع ہو گیا۔ تاہم بنیادی طور پر جیوتی راؤ تعلیم نسواں اور نچلی ذاتوں کے حق میں اپنی بے پناہ کوششوں کے لیے سب سے زیادہ معروف ہیں۔ اپنی بیوی ساوتری بائی کو تعلیم دلانے کے بعد اگست 1848ء کو بھارت کا سب سے پہلا نسواں اسکول قائم کیا۔
जोतिराव गोविंदराव फुले | |
---|---|
(مراٹھی میں: महात्मा फुले) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 اپریل 1827 ء Katgun، ستارا، برطانوی ہند (حال مہاراشٹر، بھارت) |
وفات | 28 نومبر 1890 63 سال) پونہ، برطانوی ہند (حال مہاراشٹر، بھارت) | (عمر
شہریت | برطانوی ہند |
دیگر نام | Mahatma Phule. Jyotiba Phule / Jyotirao Phule |
مذہب | Satyashodhak Samaj, ربوبیت |
زوجہ | ساوتری بائی پھلے |
عملی زندگی | |
پیشہ | دانشور ، انقلابی ، فلسفی ، مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | مراٹھی [1] |
درستی - ترمیم |
ستمبر 1873ء میں اپنے پیروکاروں کے ساتھ مل کر ستیہ شودھک سماج (جویائے حق سماج) قائم کیا، بنیادی طور پر اس سوسائٹی کا مقصد کسانوں اور نچلی ذات کے لوگوں کے لیے مساوی حقوق کا حصول تھا۔ نیز جیوتی با پھلے مہاراشٹر کی تحریک سماجی اصلاح کے اہم رکن بھی سمجھے جاتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.