From Wikipedia, the free encyclopedia
یہ مضمون براعظم افریقہ کے جنوبی علاقوں کے بارے میں ہیں، ملک کے لیے دیکھیے جنوبی افریقا
جنوبی افریقا (خطہ) (southern africa) براعظم افریقا کا جنوبی ترین علاقہ جس کی جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے مختلف تعریفیں ہیں۔ اس خطے میں کئی اہم علاقے شامل ہیں جن میں ملک جنوبی افریقہ قابل ذکر ہے۔
اقوام متحدہ کے منصوبۂ جغرافیائی علاقے ہ کے مطابق جنوبی افریقہ 5 ممالک پر مشتمل ہے:
خطے میں اکثر مندرجہ ذیل علاقے بھی شامل سمجھے جاتے ہیں:
خطہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک عام استعمال تعریف یہ بھی ہے کہ افریقہ کا وہ تمام خطہ جو کونین اور زمبیزی کے دریاؤں کے جنوب میں واقع ہے۔ اس تعریف کے تحت جنوبی افریقہ، لیسوتھو، سوازی لینڈ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے اور موزمبیق کا جنوبی نصف علاقہ اس خطے کا حصہ بنتا ہے۔ یہ تعریف جنوبی افریقہ میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
اس خطے جغرافیائی اعتبار سے گوناگوں خصوصیات رکھتا ہے، یہاں گھنے جنگلات، ہرے بھرے میدان، صحرا، ساحلی علاقے اور پہاڑ سب واقع ہیں۔
معدنیاتی اعتبار سے بھی یہ علاقہ مالا مال ہے اور پلاٹینم، کرومیم، ویناڈیم اور کوبالٹ کے علاوہ یورینیم، سونے، ٹیٹانیم، لوہے اور ہیرے کے دنیا کے سب سے وسیع ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں۔
حالانکہ افریقہ کے دیگر علاقوں کی نسبت یہ علاقہ خوش حال ضرور ہے لیکن پھر بھی نوآبادیاتی دور اپنی کئی نشانیاں یہاں چھوڑ گیا ہے اور آج بھی اس علاقے کے مسائل میں غربت، بد عنوانی اور ایڈز سب سے اہم ہیں اور یہی مسائل اس خطے کی اقتصادی صورت حال پر اثر انداز بھی ہو رہے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.