Remove ads
بھارت میں کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کے دوران میں خود اختیار کردہ کرفیو From Wikipedia, the free encyclopedia
جنتا کرفیو (ہندی: जनता कर्फ्यू) کورونا وائرس مرض 2019ء کے خلاف وزیر اعظم بھارت نریندر مودی کی جانب سے متعارف کردہ ایک کوشش ہے جسے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء کے بعد عملا میں لایا گیا۔[1] بھارت کے وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ 22 مارچ 2020ء کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک خود پر 'کرفیو' طاری کر لیں جس سے بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم ہوگا۔[2]
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں جنتا کرفیو کے دوران میں خالی سڑکیں | |
تاریخ | 22 مارچ 2020ء |
---|---|
وقت | صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک |
دورانیہ | 14:00:00 |
محرک | بھارت میں کورونا وائرس کی وبا، 2020ء کے بڑھتے اثرات کے خلاف بیداری پھیلانے اور سماجی فاصلہ گیری کے لیے |
22 مارچ 2020ء کو چودہ گھنٹوں کے لیے جنتا کرفیو نافذ ہوگا۔ ضروری خدمت گار مثلاً پولیس، طبی عملہ، ذرائع ابلاغ، گھر گھر سامان پہنچانے والے افراد اور آگ بجھانے والے عملہ کو چھوڑ کر بقیہ ہر شعبہ زندگی کے افراد اس کرفیو میں لازماً حصہ لیں گے۔ نیز تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ مستثنیٰ کردہ افراد کی خدمات کو سراہنے کے لیے پانچ بجے وہ اپنے دروازوں، کھڑکیوں اور بالاخانوں پر کھڑے ہوں اور زور زور سے تالیاں یا گھنٹیاں بچائیں۔[2] نیشنل کیڈٹ کارپس اور نیشنل سرویس اسکیم کا عملہ اس کرفیو کو نافذ کرے گا۔[3] علاوہ ازیں وزیر اعظم نے تمام جوانوں سے یہ درخواست بھی کی ہے کہ وہ کم از کم دس مزید افراد کو اس جنتا کرفیو سے آگاہ کریں اور ہر شخص اس منصوبے پر عمل کرے۔[3]
دہلی میں آٹو ٹیکسی یونین نے کہا کہ وہ جنتا کرفیو کے دوران میں آٹو نہیں چلائے گی۔[4]
کچھ ریاستوں نے میٹرو، بس، ٹرام اور مونو ریل کی خدمات معطل کر دی ہیں۔[5][6] تمل ناڈو نے فیصلہ کیا ہے کہ جنتا کرفیو کے دوران میں جیل میں کوئی کسی سے ملنے نہیں آئے گا نیز ماہی گیری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔[7][5] ضروری اشیا کے لیے کام کرنے والے ملازمین ہی ممبئ کی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کے مجاز ہیں اور کل 3700 ٹرینیں منسوخ ہو گئی ہیں۔[8][9][5]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.