ریاست قطر کے آٹھویں اور موجودہ امیر From Wikipedia, the free encyclopedia
شیخ تمیم بن حمد آل ثانی (عربی: تميم بن حمد آل ثاني؛ پیدائش: 3 جون 1980ء) ریاست قطر کے آٹھویں اور موجودہ امیر ہیں۔ وہ 25 جون 2013 کو اپنے والد کے امیر قطر کے عہدہ سے دستبردار ہونے کے بعد قطر کے امیر منتخب ہوئے۔ وہ سابق امیر قطر، شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے چوتھے بیٹے ہیں۔ امیر منتخب ہونے سے پہلے شیخ تمیم ملک میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ شیخ تمیم دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ ہیں۔[1]
تمیم بن حمد آل ثانی تميم بن حمد ال ثاني | |
---|---|
امیر قطر | |
25 جون 2013 – تا حال | |
پیشرو | حمد بن خلیفہ الثانی |
نائب امیر | عبداللہ بن حمد الثانی |
وزیر اعظم۔ رئيس مجلس الوزراء ووزير الداخلية | فہرست دیکھیں
|
شریک حیات | جواھر بنت حمد الثانی (2005–تا حال) عنود بنت مانع الہاجری (2009–تا حال) نوره بنت هذال الدوسري (2014–تا حال) |
نسل | ربط دیکھیں |
خاندان | الثانی |
والد | حمد بن خلیفہ الثانی |
والدہ | موزہ بنت ناصر المسند |
پیدائش | دوحہ، قطر | 3 جون 1980
مذہب | اہلسنت و الجماعت |
شیخ تمیم 3 جون 1980ء کو دوحہ، قطر میں پیدا ہوئے۔[2] وہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے چوتھے اور حمد کی دوسری زوجہ شیخہ موزہ بنت ناصر المسند کے دوسرے بیٹے ہیں۔ تمیم نے برطانیہ کے اسکول شربورن سکول (انٹرنیشنل کالج) سے تعلیم حاصل کی جو ڈوسرٹ میں واقع ہے۔ ,[3] اور1997 میں ہائرو سکول سے اے لیول پاس کیا۔ اس کے بعد انھوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سندھرسٹ سے گریجوایشن مکمل کی۔
شیخ تمیم نے 8 جنوری 2005 کو اپنے رشتہ دار شیخ حمد بن صہیم الثانی کی بیٹی شیخہ جواھر بنت حمد بن صہیم سے شادی کی۔ ان کے بطن سے دو بیٹے اور دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
شیخ تمیم نے 3 مارچ 2009 کو مانع بن عبد الہادی الہاجری کے بیٹی شیخہ عنود بنت مانع الہاجری سے دوسری شادی کی۔ مانع بن عبد الہادی اس وقت اردن میں قطر کے سفیر تھے۔[4] ان کے بطن سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔
Monarchical styles of امیر قطر | |
---|---|
Reference style | عزت مآب |
Spoken style | Your Highness |
Alternative style | Sheikh |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.