واضح موازنہ کے ذریعہ نشان زد تقریر کا پیکر From Wikipedia, the free encyclopedia
تشبیہ کا لفظ "شبہ" سے نکلا ہے جس کے معانی "مماثل ہونا" کے ہیں۔ علم بیان کی اصطلاح میں جب کسی ایک شے کی کسی اچھی یا بری خصوصیت کو کسی دوسری شے کی اچھی یا بری خصوصیت کے معنی قرار دیا جائے تو اسے تشبیہ کہتے ہیں۔ تشبیہ کے پانچ ارکان ہیں
مشبہ وہ شے جسے کسی دوسری شے سے تشبیہ دی جائے اسے مشبہ کہتے ہیں۔ مشبہ بہ وہ شے جس کے ساتھ تشبیہ دی جائے، مشبہ بہ کہلاتی ہے۔ وجہ شبہ وہ مشترک صفت جو مشبہ اور مشبہ بہ میں پائی جائے، اسے وجہ شبہ کہتے ہیں۔ غرض تشبیہ وہ مقصد جس کی خاطر تشبیہ دی جائے۔ حرف تشبیہ وہ حرف جسے تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیا جائے مثلا سا، ہی طرح، وغیرہ وغیرہ۔
مثال
اس شعر میں محبوب کے ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی سے تشبیہ دی ہے۔ محبوب کے ہونٹ مشبہ اور گلاب کی پنکھڑی مشبہ بہ ہے۔ تشبیہ کی وجہ نزاکت کا اشتراک ہے اور غرض یہ کہ محبوب کہ ہونٹ کی نزاکت اور حسن کو بڑھا کر بیان کیا جائے۔ اس شعر میں "کی سی" حرف تشبیہ ہے۔
اس شعر میں انسان مشبہ، شرار مشبہ بہ، مثال حرف تشبیہ، ناپائیداری وجہ شبہ اور زندگی کی ناپائیداری کو واضح کرنا غرض تشبیہ ہے۔
مثلاََ
جملہ | مشبہ | مشبہ بہ | حرف تشبیہ | وجہ شبہ | غرض تشبیہ |
---|---|---|---|---|---|
بچہ چاند کے مانند خوبصورت ہے | بچہ | چاند | کے مانند | خوبصورتی | بچے کی خوبصورتی ظاہر کرنا |
تشبیہ کی بہت سی اقسام ہیں۔
تشبیہ دو انواع کی ہوتی ہے:
جب ہر دو جانب مشبہ و مشبہ بہ پیکر محسوس ہوں یعنی ظاہری حواس خمسہ کے ذریعہ محسوس کیے جا سکتے ہوں۔
مثال کے طور پر جب ہم کہیں:
خسرو شجاعت و بہادری میں شیر کی مانند ہے۔
کیونکہ خسرو اور شیر دونوں آنکھوں سے دیکھے جا سکتے ہیں اس لیے یہ تشبیہ حسی ہے۔
اگر ہم کہیں:
علم و دانش حیات جاوداں کی طرح ہیں۔
اس جملہ میں علم و دانش اور حیات جاوداں دونوں غیر حسی ہیں اس لیے یہ تشبیہ غیر حسی ہوئی۔
مشبہ اور مشبہ بہ کے اعتبار سے تشبیہ کی اقسام یا انواعِ تشبیہ باعتبار مشبہ و مشبہ بہ تشبیہ حسی بہ حسی تشبیہ عقلی بہ عقلی تشبیہ عقلی بہ حسی حسی بہ عقلی
حسی سے مراد وہ چیزیں ہیں جو حواس خمسہ کے ذریعہ محسوس کی جا سکیں۔
عقلی سے مراد وہ چیزیں ہیں جو حواس خمسہ سے محسوس نہ کی جا سکیں۔
انواع تشبیہ بہ لحاظ شکل
وہ نوع تشبیہ جس میں پہلے ترتیب کے ساتھ چند مشبہ آئیں اور پھر چند مشبہ بہ آئیں۔گویا لف و نشر کے طور پر۔
مثال۔
بندا بالوں میں نہیں تعویذ بازو میں نہیں
وہ ستارا صبح کا ہے یہ ستارا شام کا
ایک چیز کو کئی چیزوں سے تشبیہ دینا مثلاً:
(حکیم سنائی) (تیرے لب ہیں یا چشمۂ کوثر ہے یاعقیق ہے یا نیشکر(گنے والی چینی) ہے)
تشبیہ تفضیل یہ ہے کہ تشبیہ دینے کے بعد مشبہ کو مشبہ بہ پر برتری یا فوقیت دی جاتی ہے یا اداتِ تشبیہ(حروف تشبیہ) کے طور پر ایسے کلمات کا استعمال کیا جاتا ہے جو مشبہ کو مشبہ بہ پر فضیلت دیتے ہیں۔
(سعدی)
کلام میں جس قدر تشبیہات استعمال کی جائیں اتنا ہی کلام عمدہ ترین ہوتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.