ریاضی کا لفظ ریاضت سے بنا ہے جس کا مطلب، سیکھنا یا مشق کرنا، پڑھنا ہوتا ہے، جبکہ انگریزی میں بھی mathematics کا لفظ یونانی کے mathema سے ماخوذ ہے جس کا مطلب سیکھنا یا پڑھنا ہے۔

ریاضی سے متعلق سب سے قدیم آثار جو ملتے ہیں ان کی وضاحت کچھ یوں ہے

  1. قدیم مصر کی تہذیب میں تقریبا 1300 تا 1200 قبل مسیح -- (برلینیہ البَردی / Berlin papyrus) کی دستاویز قدیم میں
  2. بین النہرین (Mesopotamia) میں تقریبا 1800 قبل مسیح -- پلمپٹن 322 (Plimpton 322) کی دستاویز قدیم میں
  3. قدیم ہندوستان کی تہذیب میں 800 تا 500 قبل مسیح -- سلبا سترا (Sulba Sutra) کی دستاویز قدیم میں

اوپر بیان کردہ قدیم دستاویزات میں ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ تمام ہی نظریہ فیثاغورث سے قریب تر ہیں، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ حساب (arithmetic) اور ہندسہ (geometry) کے بعد، دنیا میں سب سے قدیم اور سب سے زیادہ پھیل جانے والا شعبہ ریاضی ہے۔

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.