بادشاہ ہمایوں کی پہلی بیوی From Wikipedia, the free encyclopedia
بیگہ بیگم — حاجی بیگم (پیدائش: 1511ء— وفات: 17 جنوری 1582ء) مغلیہ سلطنت کے دوسرے بادشاہ ہمایوں کی بیوی اور مغلیہ سلطنت کی ملکہ تھیں۔ انھوں نے ہمایوں کی دو بار کی حکومت میں بطور ملکہ حکمرانی کی۔ حج کی ادائیگی کے بعد سے انھیں حاجی بیگم کے نام سے بھی پکارا جانا لگا [1] اور اِسی نام سے وہ عہدِ اکبری کی کتب ہائے تواریخ میں یاد کی جاتی ہیں۔ بیگہ بیگم 1535ء سے 1540ء تک اور 1555ء سے 1556ء تک بطور پادشاہ بیگم حکمرانی کی۔[2][3][4][5] سولہویں صدی عیسوی میں دہلی میں مغل طرز تعمیر کا نہایت شاندار مقبرہ مقبرہ ہمایوں بھی بیگہ بیگم کی زیر نگرانی تعمیر ہوا جسے تاج محل کی تعمیر سے قبل ہندوستان میں ہند اسلامی طرز تعمیر کا شاندار اور عظیم الشان شاہکار قرار دِیا جاتا ہے۔[6][7][8][9][10][11]
| |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | سنہ 1511ء خراسان | ||||||
وفات | 17 جنوری 1582ء (70–71 سال) دہلی | ||||||
مدفن | مقبرہ ہمایوں | ||||||
شریک حیات | نصیر الدین محمد ہمایوں (1527–27 جنوری 1556) | ||||||
اولاد | الامان مرزا | ||||||
خاندان | تیموری خاندان | ||||||
مناصب | |||||||
ہمسر ملکہ | |||||||
برسر عہدہ 30 دسمبر 1530 – 17 مئی 1540 | |||||||
در | مغلیہ سلطنت | ||||||
| |||||||
پادشاہ بیگم | |||||||
برسر عہدہ 27 اپریل 1535 – 17 مئی 1540 | |||||||
در | مغلیہ سلطنت | ||||||
| |||||||
ہمسر ملکہ | |||||||
برسر عہدہ 22 فروری 1555 – 27 جنوری 1556 | |||||||
در | مغلیہ سلطنت | ||||||
| |||||||
درستی - ترمیم |
بیگہ بیگم نسلاً خراسان سے تھیں۔[12] اُن کے والد یادگار بیگ سلطان علی مرزا کے بھائی تھے جو کامران مرزا کے سسر اور زوجہ کامران مرزا گل رخ بیگم کے والد تھے۔
بیگہ بیگم کی پیدائش 1511ء میں خراسان میں ہوئی۔ وہ عاقلہ تھیں اور تعلیم سے شغف کی بنا پر اُن کی اچھی تربیت کی گئی اور علم طب میں دلچسپی کی وجہ سے وہ پہلی ملکہ تھیں جنہیں علم طب سے آشنائی حاصل تھی۔
1527ء میں بیگہ بیگم کی شادی نصیر الدین محمد ہمایوں سے ہوئی جو اُس وقت مغل شہزادہ اور کابل کا گورنر تھا۔ نومبر 1528ء میں نصیر الدین محمد ہمایوں سے ایک بیٹا الامان مرزا پیدا ہوا جس پر ظہیر الدین محمد بابر نے اِس جوڑے کو مبارکباد دی۔ لیکن شومئی قسمت سے یہ شہزادہ محض 7 سال کی عمر میں 1536ء میں فوت ہو گیا۔
بیگہ بیگم ماہم بیگم کی زندگی میں پادشاہ بیگم ہونے کا درجہ حاصل نہیں کر پائیں۔ ماہم بیگم کی وفات کے بعد وہ 27 اپریل 1535ء کو پادشاہ بیگم بن گئیں اور مغل شہنشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں کے پہلے دور یعنی 1540ء تک بدستور وہ اِس عہدے پر فائز رہیں اور ہمایوں کے عہدِ جلاوطنی میں وہ مغل قافلے کے ساتھ ایران گئیں اور وہاں مقیم رہیں۔ ہمایوں کی ہندوستان پر دوبارہ لشکرکشی میں وہ مغل فوج کے ساتھ تھیں اور 22 فروری 1555ء کو دوبارہ پادشاہ بیگم کی حیثیت سے اِس عہدے پر فائز ہوگئیں۔ ہمایوں کی وفات کے بعد وہ دربار میں محض ایک مشیر خاص کی حیثیت سے اپنے تشخص کی بنا پر منفرد رہیں۔ مقبرہ ہمایوں کی تعمیر کے وقت جلال الدین اکبر نے انھیں دہلی بھیج دیا تاکہ وہ اِس مقبرے کی تعمیر کی نگرانی کرسکیں۔ [13][14] 1564ء میں وہ شاہی خواتین کے ہمراہ سفر حج کو روانہ ہوئیں۔ اِس سفر میں گلبدن بیگم بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ 1567ء میں شاہی خواتین کا یہ قافلہ حج سے واپس ہوکر ہندوستان پہنچا۔ بیگہ بیگم کو ادائیگی حج کے بعد حاجی بیگم بھی کہا جانے لگا۔[15][16][17]
بیگہ بیگم نے 70 یا 71 کی عمر میں 17 جنوری 1582ء کو دہلی میں وفات پائی۔ اُن کی تدفین مقبرہ ہمایوں میں کی گئی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.