From Wikipedia, the free encyclopedia
مرض یا بیماری کا لفظ طب میں ایک ایسی کیفیت کے لیے اختیار کیا جاتا ہے کہ جب کوئی جاندار کسی ایسی حالت میں مبتلا ہو جائے کہ جو معمول (normal) کی نوعیت پر نہ ہو بلکہ غیر معمولہ یا شاذی (abnormal) ہو، یعنی یہ کیفیت یا حالت معمول کی حالت سے انحراف کی صورت ہوتی ہے۔ اس مرض کی حالت میں اس جاندار کا جسم بھی مبتلا ہو سکتا ہے اور یا پھر اس کے جسم کا کوئی خاص عضو یا کوئی خاص نظام جسم (جیسے نظام ہاضمہ وغیرہ) بھی۔ یہ لازمی نہیں کہ ہمیشہ کسی مرض میں متعلقہ حصے کا ساختی بگاڑ نظر آتا ہو، بلکہ یہ مرض کی کیفیت (ظاہری مشاہدے پر) ساختی (anatomical) کی بجائے خالص افعالی (physiological) بھی ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی متعلقہ مرض کی حیثیت اس کی سببیات (aetiology)، امراضیات (pathology) اور توقعات (prognosis) کے اعتبار سے معلوم بھی ہو سکتی ہے اور نامعلوم بھی۔ عام طور پر لفظ بیماری بھی مرض کے مفہوم میں ادا کیا جاتا ہے اور بعض اوقات لفظ علت (illness) بھی مرض یا بیماری کے معنوں میں اختیار کیا جاتا ہے، چند مقامات ایسے بھی ہیں کہ جہاں علت نسبتاً مختلف مفہوم میں بھی آتا ہے اسی لیے اسے اس دائرہ المعارف پر ایک علاحدہ مضمون کی حیثیت دی گئی ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.