19 مارچ 2023ء کو وسطی بنگلہ دیش میں ایک تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹنے سے مین ایکسپریس وے سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔[1] ٹائر پھٹنے کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا۔ یہ حادثہ دار الحکومت ڈھاکہ سے 80 کلومیٹر دور مداری پور کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق 40 سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی بس نو تعمیر شدہ پدما ندی پل ایکسپریس وے کی ریلنگ کو توڑنے کے بعد سڑک کے کنارے کھائی میں تقریباً 9 میٹر (30 فٹ) نیچے گر گئی۔[2]
بنگلہ دیش بس حادثہ 2023ء | |
---|---|
تفصیلات | |
تاریخ | 19 مارچ 2023ء |
حادثے کی قسم | بس حادثہ |
وجہ | ٹائر پھٹنے سے |
اعداد و شمار | |
اموات | 19 |
زخمی | 31 |
امدادی کارروائیاں
فرید پور فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کی ڈیوٹی آفیسر لیما خانم نے بتایا کہ فائر سروس کے تین یونٹ امدادی کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں اور زخمیوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔[3]
ٹریفک حادثات میں اضافہ
بنگلہ دیش میں سڑک حادثات عام ہیں، جن کا الزام اکثر لاپروائی سے ڈرائیونگ، پرانی گاڑیوں اور ناقص حفاظتی قوانین پر عائد کیا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔[4]
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.