From Wikipedia, the free encyclopedia
پروگرامنگ خلیاتی موت (programmed cell death) جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ خلیات (cells) کی ایسی موت کو کہا جاتا ہے کہ جو ایک طے شدہ حکمت عملی کے تحت ایسے خلیات کو ختم کرنے کے لیے عمل میں لائی جاتی ہے کہ جو اس قدر ٹوٹ پھوٹ چکے ہوں کہ انکا درست کرنا جسم (بلکہ خلیے) کے بحالی آلیہ (mechanism) کے لیے ناممکن ہو گیا ہو۔ اور چونکہ یہ موت، اس موت سے الگ ہوتی ہے کہ جو خلیات میں چوٹ یا ضرب کے صدمے سے تفکک (decomposition) اور necrosis کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس موت کی اسی ترتیب اور مرحلہ وار میکانیکی (mechanical) خصوصیت کی وجہ سے اسے برمجہ (programmed) خلیاتی موت کہا جاتا ہے۔ سادہ سے الفاظ میں اگر کہا جائے تو یوں کہ سکتے ہیں کہ یہ دراصل ناقابل اصلاح حد تک جسم کے لیے بے کار ہوجانے والے خلیات کی خودکشی کا عمل ہوتا ہے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.