From Wikipedia, the free encyclopedia
برج العرب متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی کا ایک پرتعیش ہوٹل ہے جسے دنیا کا پہلا 7 ستارہ ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ 321 میٹر (1053 فٹ) کی بلندی کے ساتھ برج العرب دنیا کا سب سے بلند ہوٹل ہے۔ یہ دبئی کے ساحل جمیرہ سے 280 میٹر (919 فٹ) دور ایک مصنوعی جزیرے پر قائم ہے اور ایک پل کے ذریعے دبئی سے جڑا ہے ۔
برج العرب | |
---|---|
عمومی معلومات | |
حیثیت | Complete |
قسم | 7سٹار لکژری ہوٹل |
معماری طرز | ہائی ٹیک |
مقام | جمیرہ بیچ روڈ جمیرہ 3 دبئی، یو اے ای |
متناسقات | 25.141975°N 55.186147°E |
اونچائی | |
تعمیراتی | 321 میٹر (1,053 فٹ) |
تکنیکی تفصیلات | |
منزلوں کی تعداد | 56 (3 زمین کے نیچے)[1] |
لفٹیں | 18[1] |
ڈیزائن اور تعمیر | |
ڈیولپر | جمیرہ ہوٹل چین |
دیگر معلومات | |
ویب سائٹ | |
burj-al-arab.com | |
حوالہ جات | |
[1][2][3][4][5] |
برج العرب کو ڈبلیو ایس ایٹکنز پی ایل سی کے ٹام رائٹ نے ڈیزائن کیا تھا۔ ہوٹل کی تعمیر کا آغاز 1994ء میں ہوا اور یکم دسمبر 1999ء کو پہلی بار اس کے دروازے مہمانوں کے لیے کھولے گئے۔ برج العرب کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دور سے دیکھنے میں ساحل کے کنارے کھڑی ایک عظیم بادبانی کشتی کی مانند لگے۔ ہوٹل کے اندرونی تزئین و آرائش کے سی اے انٹرنیشنل کے ڈیزائن پرنسپل کھوان چیو نے انجام دی۔ کھوان چیو کے دیگر منصوبہ جات میں سلطان برونائی دارالسلام برونائی کا محل، دبئی کابین الاقوامی ہوائی اڈا، جمیرہ بیچ ریزورٹ ڈیولپمنٹ، مدینہ ریزورٹ اور دیگر شامل ہیں۔
برج العرب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک جہاں ایک رات قیام کے لیے کم از کم ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 15 ہزار ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ ”رائل سوٹ“ سب سے زیادہ مہنگا ہے جہاں رہائش کی قیمت 28ہزار ڈالرز فی رات ہے۔ ہوٹل کی تعمیر اور اس کی تزئین و آرائش پر خرچ ہونے والی رقم کبھی ظاہر نہیں کی گئی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.