From Wikipedia, the free encyclopedia
این پامر (پیدائش: 1915ء) | (وفات: 6 جولائی 2006ء) [1] ایک آسٹریلوی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی تھیں جنھوں نے 1934/35ء سیزن میں انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلی سیریز میں آسٹریلین قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے تین میچ کھیلے تھے۔ انھوں نے خواتین کے سب سے پہلے کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں صرف 18 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ [2] انھوں نے پیگی انطونیو، "گرل گریمیٹ" کے ساتھ ایک عمدہ اسپن کی شراکت قائم کی، انھوں نے فی کس 12 کے حساب سے دس وکٹیں لیں اور 15.33 کے رن ریٹ سے 92 رنز بنائے۔ انھوں نے جوانی کے دنوں میں ایک مقامی اسکول میں پیگی انطونیو کے ساتھ پریکٹس کی تھی۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہوئے اس نے اپنے تین ٹیسٹ میچوں میں 92 رنز بنائے تھے جن میں 39 اس کا بہترین اسکور تھا جو 15.33 کے رن ریٹ سے تھا۔ بدقسمتی سے وہ 1937ء میں ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے دورے کے لیے ضروری رقم اکٹھا کرنے میں ناکام رہیں اور پھر کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔
سنہ 1935ء میں سڈنی میں خواتین کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پامر بولڈ ہوتے ہوئے۔ | |||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کی آف اسپن گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | |||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 9) | 28 دسمبر 1934 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 18 جنوری 1935 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو، 22 فروری 2015 |
اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ جیتنے کے بعد وہ وکٹوریہ کی پہلی وردی والی خاتون پولیس اہلکار بن گئیں۔89 سال کی عمر میں، 2004ء میں میلبورن میں کرکٹ آسٹریلیا کے دفاتر میں منعقدہ ایک تقریب میں 'بیگی گرین' کو آسٹریلیا کی کیپ اور بیج پیش کیا گیا۔
وہ 2006ء میں 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ [3]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.