ناول نگار From Wikipedia, the free encyclopedia
اپندر ناتھ اشک ہندی: उपेन्द्रनाथ अश्क، نقحر: Upendranath Ashk، (انگریزی: Upendranath Ashk)، (پیدائش:14 دسمبر، 1910ء - 19 جنوری، 1996ء) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو کے مشہور ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر اور ڈراما نویس تھے۔
اپندرناتھ اشک | |
---|---|
(ہندی میں: उपेन्द्रनाथ अश्क) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 دسمبر 1910ء [1][2] جالندھر [3] |
وفات | 19 جنوری 1996ء (86 سال)[1][2] الہ آباد |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) بھارت (26 جنوری 1950–) |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصنف ، ڈراما نگار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی [4]، پنجابی ، اردو |
اعزازات | |
سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
اوپندر ناتھ اشک 14 دسمبر، 1910ء کو جالندھر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ 1930ء تک لاہور میں رہائش پزیر رہے، بعد ازاں برطانوی ہندوستان (موجودہ بھارتی حصہ) میں منتقل ہو گئے۔[5]
ادبی زندگی کی ابتدا پنجابی شاعری سے کی۔ بعد ازاں اردو کو ذریعۂ اظہار بنایا۔ ان کی پہلی نظم 1926ء میں شائع ہوئی۔ ان کا پہلا ہندی کہانیوں کا مجموعہ جدائی کی شام کے گیت لاہور سے شائع ہوا۔ ہندوستان میں مختلف اخبارات و رسائل کے لیے تحریریں لکھتے رہے۔ 1941ء سے 1945ء تک کا عرصہ آل انڈیا ریڈیو میں گزارا۔ بمبئی میں رہائش اختیار کرنے کے بعد فلم کی جانب راغب ہوئے اور کئی فلموں کی کہانیاں اور اسکرین پلے تحریر کیے۔ اس کے علاوہ دوستوفسکی اور اونیل کے شاہکار تراجم بھی آپ کے حصے میں آئے۔ کچھ عرصے بعد الہ آباد منتقل ہو گئے۔ وہاں نیلاب پرکاش کے نام سے اشاعتی ادارہ قائم کیا[5]۔ اوپندر ناتھ اشک اپنی تحریروں میں پنجاب کی روزمرہ دیہی زندگی کی عکاسی بڑے خوبصورت انداز میں کرتے ہیں۔ اشک افسانوں میں پاپی، کونپل، پلنگ اور ڈراموں میں 'چھٹا بیٹا، انجو دیدی اور قید بہت مشہور ہوئے۔
اوپندر ناتھ اشک کو 1965ء میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اپندر ناتھ اشک 19 جنوری 1996ء کو الہ آباد ، اترپردیش ، ہندوستان میں 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے[5]۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.