From Wikipedia, the free encyclopedia
امیریگو ویسپوچی یا امریکو وسپوچی ( اطالوی : Amerigo Vespucci ) ایک اطالوی مُستکشَف تھا جس کے نا م کی نسبت سے براعظم امریکا کو امریکا یا امریکا (انگریزی: America) کہا جاتا ہے
امریکو وسپوچی ایک اطالوی تاجر، مہم جو، متلاشی (سراغ رساں) مسافر تھا جس کے نام پر امریکی براعظموں کو امریکا کہا جاتا ہے۔ امریکو وسپوچی کے سفر سے قبل کولمبس سمیت تمام لوگ جنوبی امریکا کے مشرقی ساحل کو براعظم مشرقی ایشیا سمجھتے رہے اس کے سفر کے بعد اسے نئی دنیا کہا جانے لگا۔ 1497ء میں امریکو وسپوچی نے کرسٹوفر کولمبس کے سفر کے پانچ سال بعد اپنا سفر شروع کیا۔ دونوں نے ہسپانوی حکومت کے لیے کام کیا اور حکومت نے ان کے سفر کے اخراجات ادا کیے،مغربی نصف کرہ نئے براعظم (امریکا) کا امریکو وسپوچی نے چار بار کرسٹوفر کولمبس سے زیادہ مقامات کا سفر کیا۔ امریکو وسپوچی کے لیے 1508ء میں ہسپانیہ (سپین) کے جہازرانی محکمہ میں سردار کا عہدہ تخلیق کیا گیا تھا، اس ذمہ داری کے ساتھ کہ ہسپانوی جہازرانی، انڈیز (ہندوستان) اسفار کے لیے منصوبہ بندی کرے۔
وہ 9 مارچ، 1454ء کو فلورنس، اٹلی میں ایک امیر خاندان میں پیدا ہوا اور 22 فروری 1512 کو فوت ہوا۔ اس کا والد زر مبادلہ تبادلے کا کام کرتا تھا، گھر میں امریکو وسپوچی تیسرا بچہ تھا۔ اس کے سفر کا غیر تحقیقی ہونا اور اکثر متضاد تاریخیں، خصوصاً اس کے خط عظیم دریافتی دور کی سب سے متنازع اعداد و شمار میں سے ایک کے طور پر دلالت کرتے ہیں، 1503ء اور 1505ء کے درمیان اس کے نام کے تحت دو خط شائع ہوئے۔ جن کے مطابق امریکا کی دریافت اور ایک نئے براعظم کے طور پر اس کی شناخت میں اس کا اہم کردارتھا۔ اس کی وجہ سے 1507ء کے نقشے میں ایک نقشہ ساز مارٹن Waldseemüller نے نئی دنیا کو اس کے اعزاز میں "امریکا" لکھا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.